November 18, 2026

*لنڈی کوتل: درخت کاٹنے کے تنازع پر دو گروپوں میں خونریز تصادم، 4 افراد جاں بحق اور 9 زخمی*

IMG-20260713-WA0128

*لنڈی کوتل: درخت کاٹنے کے تنازع پر دو گروپوں میں خونریز تصادم، 4 افراد جاں بحق اور 9 زخمی*

ضلع خیبر کی تحصیل لنڈی کوتل کے علاقے نیکی خیل میں زمین اور متنازع اراضی پر درخت کاٹنے کے تنازع نے خونریز تصادم کی شکل اختیار کر لی، جہاں دو فریقوں کے درمیان شدید فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 9 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق نیکی خیل میں زمین کے تنازع پر دونوں فریقوں کے درمیان کافی عرصے سے کشیدگی چلی آ رہی تھی، ہفتہ کے روز ایک فریق متنازع زمین پر موجود درخت کاٹ رہا تھا کہ دوسرے فریق نے اس پر اعتراض کیا، جس کے بعد دونوں جانب تلخ کلامی ہوئی اور دیکھتے ہی دیکھتے معاملہ مسلح تصادم میں تبدیل ہوگیا۔

واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور شہری گھروں تک محدود ہو کر رہ گئے۔