محبت کی شادی کا خوفناک انجام : حوا کی ایک اور بیٹی ظلم کی بھینٹ چڑھا دی گئی ۔۔۔ فیروزوالا کی تحریم کی شادی اڑھائی سال قبل حمزہ پٹھان نامی ایک پولیس اہلکار سے ہوئی جسکی پہلی بھی ایک بیوی اور بچے تھے ، حمزہ نے تحریم اور پہلی بیوی کو ایک ہی گھر میں رکھا ہوا تھا ، محبت کی شادی کے باوجود تحریم اپنی جگہ نہ بنا سکی اور گھر پر پہلی بیوی کا راج رہا ۔ تحریم سے سارا دن گھر کے کام کروائے جاتے اور معمولی بات پر تش۔دد کا نشانہ بنایا جاتا ، بعض اوقات پہلی بیوی کے کہنے پر حمزہ تحریم کو مارتا ۔۔ اس دوران تحریم کے ہاں پہلے ایک بیٹی ہوئی جو پیدائش کے 10 دن بعد ملاوٹ والے دودھ کی وجہ سے فوت ہو گئی ، تحریم کی والدہ کے بقول ۔۔۔ جس روز یہ واقعہ پی آیا تحریم 7 ماہ کی حاملہ تھی جب حمزہ نے اسکے میکے فون کیا اور کہا کہ پریشر ککر پھٹا ہے اور تحریم مر گئی ہے ، یہ لوگ دوڑے دوڑے اپنی بیٹی کے گھر پہنچے تو ہر محلے دار کا کہنا تھا کہ آپ کی بیٹی کو جلا کر مارا گیا ہے ، لوگ شور سن کر دروازہ کھٹکھٹاتے رہے مگر کسی نےدروازہ نہیں کھولا جبکہ حمزہ اور اسکی بیوی کا موقف تھا کہ ہم گھر میں تھے کچن میں ککر پھٹا اور وہ جل گئی لیکن ہم آواز نہیں سن سکے اس لیے اسے نہ بچا سکے ۔۔۔ شدید زخمی حالت میں مکمل جلی ہوئی تحریم کو ہسپتال لے جایا گیا مگر وہ دم توڑ گئی اسکے پیٹ میں موجود بچہ بھی جان بحق ہو گیا ، اطلاعات کے مطابق تحریم کا اپنے شوہر حمزہ کی پہلی بیوہ سے جھگڑا رہتا تھا وہ اسے گھر میں نہیں دیکھنا چاہتی تھی ، تحریم کئی کئی ہفتے اپنی والدہ کے پاس رہتی پھر حمزہ آتا اور اسے لے جاتا تھا ۔ تحریم کا مطالبہ تھا کہ اسے الگ مکان لے کر دیا جائے چاہے وہ رینٹ والا گھر ہو لیکن سلمیٰ کے ساتھ وہ زندگی نہیں گزار سکتی جب کہ حمزہ اسکا مطالبہ ماننے سے انکاری تھا ۔ تحریم کے والدین اور بھائیوں نے اپنی بیٹی کے ق۔ت۔ل کا مقدمہ درج کروانا چاہا تو حمزہ د۔ھمکیاں دینے لگا اور کہا اگر پرچہ کروانا ہے تو میرا نام نہ آئے نامعلوم لکھوا دو ورنہ تم لوگوں کی زندگی اجیرن کردونگا ۔۔۔تفصیلات کے مطابق مق۔تولہ کے والدین کی مدعیت میں اس ق۔ت۔ل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے جس نام حمزہ ہے اور وہ پنجاب پولیس میں اے ایس آئی ہے ۔۔۔۔ ساتھی ملزمہ سلمیٰ بچوں سمیت فرار ہے جسکی تلاش اور گرفتاری کی کوشش جاری ہے ۔۔۔۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]