November 18, 2026

پیمرا نے جیو نیوز کی نشریات بحال کر دیں، ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کا انتباہ

IMG-20260712-WA0030

پیمرا نے جیو نیوز کی نشریات بحال کر دیں، ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کا انتباہ

اسلام آباد: پیمرا نے جیو نیوز کی نشریات بحال کرتے ہوئے چینل کو آئندہ الیکٹرانک میڈیا ضابطۂ اخلاق کی مکمل پابندی کی سخت ہدایت جاری کر دی۔ ذرائع کے مطابق پیمرا نے واضح کیا ہے کہ مستقبل میں ضابطۂ اخلاق کی کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں جیو نیوز کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ پیمرا نے تمام ٹی وی چینلز پر ذمہ دارانہ، متوازن اور پیشہ ورانہ صحافت کی ضرورت پر بھی زور دیا۔