6

صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کا ڈی ایچ کیو جھنگ کا دورہ، کیتھ لیب کی کارکردگی کو پنجاب میں بیسٹ قرار دیا*

: صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کا ڈی ایچ کیو جھنگ کا دورہ، کیتھ لیب کی کارکردگی کو پنجاب میں بیسٹ قرار دیا*

*جھنگ* – صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے آج ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال جھنگ کا اچانک دورہ کیا۔ انہوں نے ہسپتال کے مختلف وارڈز کا معائنہ کیا اور زیر علاج مریضوں سے ان کے علاج معالجے کے بارے میں دریافت کیا۔

وزیر صحت نے ہسپتال میں قائم کیتھ لیب کا بھی تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے انچارج کیتھ لیب ڈاکٹر اطہر رؤف رانا اور ان کی پوری ٹیم کی کارکردگی کو بے حد سراہا۔
“اس وقت پورے پنجاب میں ڈی ایچ کیو جھنگ کی کیتھ لیب پہلے نمبر پر ہے۔ ڈاکٹر اطہر رؤف اور ان کی ٹیم دن رات محنت کر کے مریضوں کو بہترین سہولیات فراہم کر رہی ہے۔”

وزیر صحت نے مریضوں سے بھی ملاقات کی اور انہیں فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں پوچھا۔ انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ عوام کو معیاری علاج کی فراہمی کو مزید بہتر بنایا جائے۔

اس موقع پر ہسپتال کے دیگر سینئر ڈاکٹرز اور انتظامیہ بھی موجود تھی۔ ڈاکٹر اطہر رؤف رانا نے وزیر صحت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی رہنمائی میں ٹیم اسی جذبے سے عوام کی خدمت کرتی رہے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں