9

*یورپ کا سب سے فعال آتش فشاں ماؤنٹ ایٹنا ایک بار پھر جاگ اٹھا، لاوے نے رات کو آسمان روشن کردیا*

*یورپ کا سب سے فعال آتش فشاں ماؤنٹ ایٹنا ایک بار پھر جاگ اٹھا، لاوے نے رات کو آسمان روشن کردیا*

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ماؤنٹ ایٹنا اطالوی جزیرے سسلی میں موجود یورپ کا سب سے فعال آتش فشاں ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے یہ آتش فشاں پیرا کی رات کو پھٹا جس کے بعد شوخ نارنجی رنگ کے لاوے نے رات کے آسمان کو روشن کردیا اور جسے میلوں دور سے بھی دیکھا جا سکتا تھا۔

ماؤنٹ ایٹنا پر آتش فشانی کا عمل اکثر ہوتا رہتا ہے اور عام طور پر اس سے معمولاتِ زندگی میں خلل نہیں پڑتا اور نہ ہی یہ مقامی آبادی کے لیے کوئی خطرہ بنتا ہے۔

تاہم سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ حالیہ عرصے میں یہ سرگرمی بڑھ گئی ہے اور بار بار طاقتور دھماکے ہو رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں