13

بلوچستان میں دہشت گردانہ واقعات کی شدید مذمت کرتے ہیں۔تابش توفیق

بلوچستان میں دہشت گردانہ واقعات کی شدید مذمت کرتے ہیں۔تابش توفیق

قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کرتا ہوں۔ڈپٹی جنرل سیکرٹری او ائی سی

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور اوورسیز انٹرنیشنل چیپٹرز (OIC) کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری تابش توفیق نے بلوچستان میں پیش آنے والے دہشت گردانہ واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔تابش توفیق نے کہا کہ بلوچستان میں بڑھتے ہوئے دہشت گردی کے واقعات انتہائی تشویشناک ہیں، جو حکومت کی ناقص پالیسیوں اور امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال کی عکاسی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کی اولین ذمہ داری شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنانا ہے، مگر موجودہ حکومت اس بنیادی ذمہ داری کو پورا کرنے میں ناکام دکھائی دیتی ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت دہشت گرد عناصر کے خلاف فوری، مؤثر اور بلاامتیاز کارروائی کرے، دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے، اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں۔تابش توفیق نے مزید کہا کہ اگر حکومت ملک میں امن و امان قائم رکھنے اور دہشت گردی پر قابو پانے میں سنجیدہ اقدامات کرنے سے قاصر ہے، تو اسے اپنی ناکامی تسلیم کرتے ہوئے مستعفی ہو جانا چاہیے۔انہوں نے شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں