7

لاہور(راجہ نورالہی عاطف سے) سلمان حمید کھوکھر بزنس مین انٹرنیشنل سائیکلسٹ و بائیکر ٹورسٹ نے

لاہور(راجہ نورالہی عاطف سے) سلمان حمید کھوکھر بزنس مین انٹرنیشنل سائیکلسٹ و بائیکر ٹورسٹ نے “پاکستان میڈیا رائٹرز کلب” کے وفد کے اعزاز میں اپنے دولت خانے”کھوکھر پیلس” گرین فورٹ میں مینگو پارٹی کا اہتمام کیا۔ پاکستان میڈیا رائٹرز کلب کے وفد نے چیئرمین افتخار خان کی قیادت میں مینگو پارٹی میں شرکت کی جن میں چیئرمین افتخار خان ، سینئر صحافی فضل حسین اعوان ، جنرل سیکرٹری نبیلہ اکبر ، محمد شعیب مرزا، ڈاکٹر فضیلت بانو، فرزانہ چوہدری ، عاصم لطیف چودھری، سید بدر سعید ، اسعد نقوی ، محمد شہزاد، محمد شاہد حنیف، ڈاکٹر اریبہ، حامد علی ، محمد عمار خان اور دیگر موجود تھے۔ میزبان معروف بائیکر جوڑے سلمان حمید کھوکھر اور ڈاکٹر شمطاء نے مینگو پارٹی شاندار انداز میں اہتمام کیا ۔گھر کے وسیع اور سرسبز لان مختلف انواع کے آم اور آم کی گرمی اور ترشی ختم کرنے کے لیے ٹھنڈی کچی کا اہتمام بھی کیا مینگو پارٹی کو یادگار بنانے کے لیئے مہمانوں کے احسن برلاس نے اپنی سریلی آواز کے ساتھ گیٹار پر مدھر دھن کے سر بکھیرے اور حاضرین محفل سے خوب داد وصول کی۔ بعد ازاں رائٹرز کلب کے چیئرمین افتخار اور کلب ممبرز دیگر شعبہ ہائے زندگی جن میں عزیز احمد جمالی، انور عزیز چانڈیو، ہمایوں خان میرینہ کلب، توقیر رانا، چیئرمین اٹلس ہونڈا، ڈاکٹر عمر خان، بیرسٹر عدنان خان ، اسماء، عمر و دیگر کو ان کی نمایاں خصوصیات پر سلمان حمید کھوکھر ڈاکٹر شمطاء صوفیہ کے کلب کی طرف سے سوینیئر پیش کیے گئے اور پر تکلف مینگو پارٹی کے اختتام فوٹو سیشن ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں