رنگپوربگھور (راجہ نورالہی عاطف سے)ڈائریکٹر زراعت توسیع سرگودھا ڈویژن ڈاکٹر محمد اشفاق نے تحصیل
رنگپوربگھور (راجہ نورالہی عاطف سے)ڈائریکٹر زراعت توسیع سرگودھا ڈویژن ڈاکٹر محمد اشفاق نے تحصیل نورپورتھل کا خصوصی دورہ کیا ۔ اس موقع پر ڈیرہ نمبردار رنگپوربگھور پر کسانوں سے ملاقات میں انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کسانوں کی بہتری اور سہولت کے لئے متعدد سکیمیں شروع کی ہیں جن میں کسان کارڈ سکیم سب سے بہترین ہے جس کے تحت کسان بلاسود قرض کے ذریعے بیج ،کھاد اور ڈیزل خرید سکتے ہیں۔ کسانوں کو چاہیئے کہ کسان کارڈ کے لون کی بروقت واپسی کرکے استفادہ کرتے رہیں۔ انہوں نے کہا کہ آخری مقررہ تاریخ تک کسان کارڈ کی رقم واپس نہ کرنے والے حکومتی سہولیات سے محروم ہو سکتے ہیں۔ دوران نشست نمبردار ملک شفقت عباس بگھور نے یقین دلایا کہ لون واپسی کے سلسلہ میں کسان بھائیوں کو محکمہ زراعت سے تعاون کی اپیل کریں گے اور 100 فیصد لون کی واپسی یقینی بنانے کی کوشش کریں گے۔ اس موقع پر
عبدالماجد خان ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع خوشاب ،محمد منیر بشیر اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع نورپورتھل
رانا محمد رضوان ،زراعت آفیسر قمر الزمان اور
محمد شہروز بگھور بھی موجود تھے۔ڈائریکٹر زراعت سرگودھا ڈاکٹر اشفاق نے نورپورتھل، پیلووینس اور دیگر دیہات میں بھی کسانوں سے ملاقات کرکے کسان کارڈ کی رقم مقررہ آخری تاریخ تک جمع کروانے کی تلقین کی۔