ڈائریکٹر ایف آئی اے پشاور زون محمد اعجاز خان نے آج عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے پشاور زون محمد اعجاز خان نے آج عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا۔
چارج سنبھالنے پر ایف آئی اے پشاور زون کے افسران نے انکا پرتپاک استقبال کیا۔
پشاور:(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق ڈائریکٹر ایف آئی اے پشاور زون، محمد اعجاز خان (PSP) نے آج اپنے عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا۔ چارج سنبھالنے پر ایف آئی اے پشاور زون کے افسران نے ان کا پرتپاک استقبال کیا، جبکہ پولیس کے چاق و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔اس موقع پر محمد اعجاز خان (PSP) نے افسران اور اہلکاروں سے ملاقات کی اور پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کو دیانتداری، شفافیت اور قانون کے مطابق انجام دینے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو بروقت انصاف اور بہتر خدمات کی فراہمی، بدعنوانی کے خاتمے اور قومی مفادات کے تحفظ کے لیے ایف آئی اے کی کارکردگی کو مزید مؤثر بنایا جائے گا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ٹیم ورک، میرٹ اور قانون کی بالادستی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔