صوبائی وزیر تعلیم نے ایم پی اے بیگم عابدہ بشیر کو ضلع جھنگ کے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا فوکل پرسن مقرر کر دیا
صوبائی وزیر تعلیم نے ایم پی اے بیگم عابدہ بشیر کو ضلع جھنگ کے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا فوکل پرسن مقرر کر دیا
جھنگ : صوبائی وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے رکن پنجاب اسمبلی بیگم عابدہ بشیر ایم پی اے کو ضلع جھنگ میں ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے امور کے لیے فوکل پرسن مقرر کر دیا ہے۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق عابدہ بشیر ضلع جھنگ کے سرکاری تعلیمی اداروں میں ادارہ جاتی مضبوطی، معیارِ تعلیم اور کارکردگی کے جائزے کی ذمہ دار ہوں گی۔ متعلقہ اداروں کو ان کے ساتھ مکمل تعاون کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ یہ نامزدگی فوری طور پر نافذ العمل ہوگی