سابق وفاقی وزیر ساجد حسین طوری کا وزیر اعلی گلگت بلتستان امجد حسین ایڈووکیٹ سے ملاقات۔
سابق وفاقی وزیر ساجد حسین طوری کا وزیر اعلی گلگت بلتستان امجد حسین ایڈووکیٹ سے ملاقات۔
اس موقع پر سابق وفاقی وزیر ساجد حسین طوری نے امجد حسین ایڈووکیٹ کو وزیر اعلی منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق سابق وفاقی وزیر ساجد حسین طوری اور چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے اوورسیز پاکستانیز سید آغا رفیع اللّٰہ کے ہمراہ نو منتخب وزیراعلی گلگت بلتستان امجد حسین ایڈووکیٹ سے سی ایم کیمپ آفس اسلام آباد میں ملاقات کی۔ملاقات کے دوران سابق وفاقی وزیر ساجد حسین طوری اور ایم این اے سید آغا رفیع اللہ نے نو منتخب وزیراعلی گلگت بلتستان امجد حسین ایڈووکیٹ کو منصب سنبھالنے پر دلی مبارکباد پیش کی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا،اس موقع پر پارٹی رہنماؤں اور وزیراعلی گلگت بلتستان کے مابین باہمی دلچسپی کے امور، عوامی خدمت، اور پاکستان پیپلز پارٹی کے تنظیمی و سیاسی معاملات پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا،رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوام کی فلاح و بہبود اور ملک و قوم کی ترقی کے لیے مشترکہ طور پر اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔