November 18, 2026

سکھر(بیورورپورٹ سید نصیر حسین زیڈی) سکھر ھاٶس پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سید زاہد حسین شاہ بخاری نے مسلم لیگ (ن) کو شدید تنقید کا نشانہ

IMG-20260709-WA0138

سکھر(بیورورپورٹ سید نصیر حسین زیڈی) سکھر ھاٶس پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سید زاہد حسین شاہ بخاری نے مسلم لیگ (ن) کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید سے منسوب بینظیر انکم سپورٹ پروگرام غریب اور مستحق خاندانوں کے لیے ایک تاریخی فلاحی منصوبہ ہے، جسے ماضی میں بھی مختلف سازشوں کے ذریعے متنازع بنانے اور ختم کرنے کی کوششیں کی گئیں، تاہم ہر بار سازشی عناصر کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔نیو لیبر کالونی سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوۓ انہوں نے کہا کہ موجودہ وفاقی حکومت اگر اس عوامی فلاحی پروگرام کے خلاف کسی بھی قسم کی رکاوٹ یا سازش کرنے کی کوشش کرے گی تو اسے بھی ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا، کیونکہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام صرف ایک منصوبہ نہیں بلکہ لاکھوں غریب، بیوہ، نادار اور مستحق خواتین کی امید کا سہارا ہے۔ اس پروگرام کی بدولت لاکھوں خاندانوں کے گھروں کے چولہے جل رہے ہیں اور انہیں باعزت انداز میں زندگی گزارنے کا موقع مل رہا ہے۔سید زاہد حسین شاہ بخاری نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ غریب عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور پارٹی کی قیادت نے ہر دور میں عوامی فلاح و بہبود کو اولین ترجیح دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، محترمہ فریال تالپور، خاتونِ اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن روبینہ خالد،مرکزی رہنما اسلام دین شیخ، سید خورشید احمد شاہ اور دیگر رہنماؤں کی مسلسل کاوشوں کی بدولت سکھر سمیت سندھ بھر کی مستحق خواتین کو رواں ماہ کی قسط کی بروقت ادائیگی جاری ہے، جس سے ہزاروں خاندان مستفید ہو رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی عوام کے حقوق، خواتین کے معاشی استحکام اور سماجی تحفظ کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔ کسی بھی حکومت یا سیاسی جماعت کو غریب عوام کے حقوق پر سیاست کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو مزید شفاف، مؤثر اور وسیع بنایا جانا چاہیے تاکہ زیادہ سے زیادہ مستحق خاندان اس سے فائدہ اٹھا سکیں۔سید زاہد حسین شاہ بخاری نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اپنی قائد محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے عوامی مشن کو آگے بڑھاتے ہوئے غریب عوام کی خدمت کا سفر جاری رکھے گی اور ہر اس اقدام کی بھرپور حمایت کرے گی جس سے مستحق افراد کی زندگیوں میں بہتری آئے۔