سکھر سے ھمارے بیورو۔ یف سید ۔ نصیر حسین زیدی کے طابق سکھر کی ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ محکموں کی بے حسی اور مجرمانہ غفلت کے باعث لیبر کالونی کے
سکھر سے ھمارے بیورو۔ یف سید ۔ نصیر حسین زیدی کے
طابق
سکھر کی ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ محکموں کی بے حسی اور مجرمانہ غفلت کے باعث لیبر کالونی کے 1024 فلیٹوں کے مکینوں کی زندگی اجیرن ہو گئی۔ ہزاروں نفوس پر مشتمل یہ گنجان آباد کالونی اس وقت شدید ترین انتظامی بحران کا شکار ہے، جہاں بنیادی انسانی سہولیات نام کی کوئی چیز موجود نہیں۔گندگی کے ڈھیر اور سیوریج کا طوفان کالونی کے روڈ اور گلیاں ڈرینج کے گندے پانی سے تالاب کا منظر پیش کر رہی ہیں۔ ہر طرف کچرے کے پہاڑ کھڑے ہیں جنہیں اٹھانے والا کوئی نہیں۔ ضلعی انتظامیہ اور صفائی کے ذمہ دار اداروں نے اس پوری آبادی کو جیسے اپنے حال پر لاوارث چھوڑ دیا ہے۔بجلی، گیس اور پینے کا پانی: سب زیرو!شدید گرمی اور حبس کے اس موسم میں رہائشیوں کے لیے پینے کا صاف پانی ایک خواب بن چکا ہے۔ رہی سہی کسر گیس کی نایابی اور بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ (جو کہ زیرو پوائنٹ پر پہنچ چکی ہے) نے پوری کر دی ہے۔ محنت کشوں کے خاندان بوند بوند پانی کو ترس رہے ہیں اور چولہے ٹھنڈے پڑے ہیں۔مچھروں کی یلغار اور آوارہ کتوں کا راج گندے پانی اور کچرے کی وجہ سے پوری کالونی میں مچھروں کی اس قدر بہتات ہو چکی ہے کہ ڈینگی اور ملیریا جیسی مہلک بیماریاں پھیلنے کا شدید خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔ رات کے وقت تو دور، دن میں بھی بیٹھنا محال ہے۔ مزید برآں، کالونی میں آوارہ اور پاگل کتوں کی تعداد میں بے تحاشہ اضافہ ہو چکا ہے،جس کی وجہ سے معصوم بچوں اور بزرگوں کا گھروں سے نکلنا موت کو دعوت دینے کے مترادف بن گیا ہے۔رہائشیوں شھزاد مغل کی دہائی اور سخت احتجاج کی چتاؤنی مکینوں کا کہنا ہے کہ وہ ضلعی انتظامیہ کے اعلیٰ افسران کے چکر کاٹ کاٹ کر تھک چکے ہیں، لیکن سوائے کھوکھلے دلاسوں کے کچھ حاصل نہیں ہوا۔ رہائشیوں نے سندھ حکومت اور کمشنر سکھر سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے سخت وارننگ دی ہے کہ اگر ڈرینج کا نظام درست نہ کیا گیا، کچرا نہ اٹھایا گیا اور پانی، بجلی و گیس کی فراہمی بحال نہ ہوئی تو وہ سڑکوں پر نکل کر شدید احتجاج کریں گے، جس کی تمام تر ذمہ داری سکھر انتظامیہ پر عائد ہوگی۔