نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)محکمہ اسپیشل ایجوکیشن اور سماجی تنظیم ہیلپنگ ہینڈ کی جانب
نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)محکمہ اسپیشل ایجوکیشن اور سماجی تنظیم ہیلپنگ ہینڈ کی جانب سے معذور افراد میں معاون آلات کی تقسیم کی تقریب ایچ ایم خواجہ آڈیٹوریم میں منعقدرکن سندھ اسمبلی غلام قادر چانڈیو، ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد عبدالصمد نظامانی، ہیلپنگ ہینڈ سندھ کے مینیجر علی محمد پٹھان نے 150 خصوصی افراد و بچوں میں معاون آلات تقسیم کئے۔محکمہ اسپیشل ایجوکیشن (DEPD) حکومتِ سندھ کے تعاون سے سماجی تنظیم ہیلپنگ ہینڈ نواب شاہ کی جانب سے معذور افراد کے لیے اسسٹو ڈیوائسز ڈسٹری بیوشن پروگرام کے تحت معاون آلات تقسیم کرنے کی ایک تقریب آج ایچ ایم خواجہ آڈیٹوریم ہال میں منعقد ہوئی جس میں رکن سندھ اسمبلی غلام قادر چانڈیو، ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد عبدالصمد نظامانی، ہیلپنگ ہینڈ سندھ کے مینیجر علی محمد پٹھان، ہیلپنگ ہینڈ کے ڈسٹرکٹ مینیجر شاہ رخ سلیم، ریجنل ڈائریکٹر نثار احمد بروہی اور دیگر نے 150 سے زائد خصوصی افراد و بچوں میں معاون آلات تقسیم کئے۔اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رکن سندھ اسمبلی غلام قادر چانڈیو، ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد عبدالصمد نظامانی، ہیلپنگ ہینڈ سندھ کے مینیجر علی محمد پٹھان، ڈسٹرکٹ مینیجر ہیلپنگ ہینڈ شاہ رخ سلیم، ریجنل ڈائریکٹر اسپیشل ایجوکیشن نثار احمد بروہی اور دیگر مقررین نے کہا کہ حکومتِ سندھ معذور افراد کو معاشرے کا فعال حصہ بنانے، انہیں مساوی مواقع فراہم کرنے اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کہا کہ سماجی تنظیم ہیلپنگ ہینڈ کی جانب سے اس نوعیت کے پروگرام منعقد کرنا معذور افراد کی زندگی میں مثبت تبدیلی لانے اور انہیں خودمختار بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ مینیجر ہیلپنگ ہینڈ شاہ رخ سلیم نے کہا کہ اس تقریب کا مقصد جسمانی معذوری کا شکار افراد کو بااختیار بنانا، ان کی نقل و حرکت میں آسانی پیدا کرنا اور انہیں باعزت و خودمختار زندگی گزارنے کے قابل بنانا تھا۔ پروگرام کے تحت مستحق افراد کو وہیل چیئرز، واکرز، بیساکھیاں، مصنوعی اعضا (Prosthetic Limbs)، سماعتی آلات اور دیگر معاون طبی آلات بلا معاوضہ فراہم کیے گئے تقریب میں اسپیشل ایجوکیشن کے افسران اور خصوصی افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور خصوصی افراد نے معاون آلات ملنے پر سندھ حکومت سماجی تنظیم ہیلپنگ ہینڈ کا بھی شکریہ ادا کیا۔