*کراچی کے قریب کارگو طیارہ تباہ، عملے کے 5 ارکان سوار تھے: ایئرپورٹس اتھارٹی کی تصدیق*
*کراچی کے قریب کارگو طیارہ تباہ، عملے کے 5 ارکان سوار تھے: ایئرپورٹس اتھارٹی کی تصدیق*
شارجہ سے پاکستان آنے والا ایک کارگو طیارہ کراچی سے تقریباً 155 کلومیٹر دور تباہ ہو گیا جس کے بعد سرچ اور ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
رجمان پاکستان ایئر پورٹ اتھارٹی کے مطابق کے ٹو ایئرویز کا بوئنگ 737 کارگو طیارہ شارجہ سے کراچی آتے ہوئے نیویگیشنل سسٹم میں پاک خرابی کا شکار ہوگیا، کراچی ایریا کنٹرول سینٹر نے طیارے کو فوری رہنمائی فراہم کی، چند منٹ بعد طیارہ تیزی سے نیچے آنا شروع ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق جاری سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن میں پاک بحریہ کا جنگی جہاز پی این ایس ذوالفقار متاثرہ علاقے کی جانب روانہ کر دیا گیا ہے ،پاک فضائیہ کا ساب طیارہ بھی بولہاری سے روانہ ہو کر سرچ آپریشن میں حصہ لے رہا ہے ۔ پاک بحریہ کا اے ٹی آر طیارہ بھی تربت سے پرواز کر کے تلاش کی کارروائی میں شامل ہو چکا ہے، پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کے تجارتی جہاز کو بھی سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کے لیے تعینات کر دیا گیا ہے۔