*امریکا، ایران جنگ پھر شروع*
*امریکا، ایران جنگ پھر شروع*
*🔥لائیو: امریکی فوج کے ایران پر شدید حملے، اینٹی شپ کروز میزائلز اور ڈرون لانچ سائٹس کو نشانہ بنایا*
امریکی فوج نےایران کے خلاف نئے حملوں کا آغاز کر دیا ہے۔
امریکی سینٹرل کمانڈ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ اس کی افواج نے ایران کے خلاف “طاقتور حملوں کا سلسلہ” شروع کر دیا ہے تاکہ بین الاقوامی آبی گزرگاہ میں معصوم شہریوں پر مشتمل تجارتی جہازوں کو نشانہ بنانے کی بھاری قیمت وصول کی جا سکے۔
سینٹکام کے مطابق یہ حملے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے 3 تجارتی جہازوں پر ایران کے مبینہ حملوں کے جواب میں کیے جا رہے ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ ایران کی جانب سے مبینہ جارحیت بلاجواز، خطرناک اور جنگ بندی کی واضح خلاف ورزی تھی۔
*💥ایران کے قشم جزیرے اور بندرعباس میں دھماکے : ایرانی میڈیا*
ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کے جنوبی ساحلی شہر سرک میں دھماکے سنے گئے۔
ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایران کے قشم جزیرے اور بندر عباس میں بھی دھماکے سنے گئے ہیں۔
ایرانی میڈیا کے مطابق بندر عباس میں دشمن نے فش پائر کو فضائی حملے کا نشانہ بنایا، حملے میں عام ماہی گیروں کی متعدد کشتیوں کو آگ لگی۔
ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ سرک کے کمرشل پائر پر امریکی حملہ سے میزائل کے ٹکڑے لگنے سے متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق جنوبی ایران پر امریکی حملے کے بعد ایرانی صدر مسعود پزشکیان عراق سے وطن واپس روانہ ہوگئے۔