کبیروالا (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈاکٹر ہارون احمد شیراز نے بطور اسسٹنٹ کمشنر کبیروالا اپنے عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھال کر سرکاری امور کی انجام دہی کا آغاز کر دیا ہے۔ ان کی تعیناتی پر مختلف عوامی، سماجی، کاروباری اور صحافتی حلقوں نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ اپنی اعلیٰ انتظامی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے عوامی خدمت کی روشن روایت کو برقرار رکھیں گے۔
ڈاکٹر ہارون احمد شیراز اس سے قبل بطور اسسٹنٹ کمشنر نورپور تھل اپنی بہترین کارکردگی، دیانتداری اور عوام دوست طرزِ حکمرانی کے باعث نمایاں مقام حاصل کر چکے ہیں۔ اپنے دورِ تعیناتی میں انہوں نے تحصیل ہیڈکوارٹر نورپور تھل کی خوبصورتی، پارک کی تزئین وآرائش ، صفائی ستھرائی کے نظام کی بہتری، شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی، نکاسیٔ آب کے مسائل کے حل اور دیگر عوامی سہولیات کی فراہمی کے لیے مؤثر اور عملی اقدامات کیے، جنہیں عوام نے بے حد سراہا۔
انہوں نے ریونیو امور کی بہتری، سرکاری خدمات کی شفاف فراہمی اور عوامی شکایات کے بروقت ازالے کے لیے بھی قابلِ قدر خدمات انجام دیں۔ کھلی کچہریوں کا باقاعدگی سے انعقاد کرکے عوام کے مسائل براہِ راست سنے اور ان کے فوری حل کو یقینی بنانے کی بھرپور کوشش کی، جس سے عوام کا حکومتی اداروں پر اعتماد مزید مضبوط ہوا۔
نورپور تھل کے عوامی، سماجی اور صحافتی حلقوں نے ڈاکٹر ہارون احمد شیراز کی گراں قدر خدمات پر انہیں زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی عوام دوست پالیسیوں اور بہترین انتظامی صلاحیتوں کی بدولت علاقے میں ترقیاتی اور فلاحی اقدامات کو نئی جہت ملی۔ انہوں نے ڈاکٹر ہارون احمد شیراز کی بطور اسسٹنٹ کمشنر کبیروالا تعیناتی پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی نئی ذمہ داریوں میں کامیابی، مزید عوامی خدمت اور نیک نامی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
ہارون آباد/(حافظ ثاقب محمود)ڈگری کالج کے سابقہ پرنسپل چوھدری محمد یوسف مرحوم کی اہلیہ ڈاکٹ
کبیروالا (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈاکٹر ہارون احمد شیراز نے بطور اسسٹنٹ کمشنر کبیروالا اپنے عہدے کا
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)وزیر اعلی ا پنجاب مریم نواز شریف کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت ڈپٹی
سہیل ظفر چٹھہ صاحب اور سی سی ڈی پولیس کا طاقتور کے آگے سجدہ
*پاکستانی صحافی شہزاد فاروق کے قلم سے* پاکستان کی ایک اہم شخصیت کے نواسے نے دو غیر