7

نورپور تھل (راجہ نورالہی عاطف سے) حکومت پنجاب کی جانب سے شازیہ رحمان کی بطور اسسٹنٹ کمشنر نورپور تھل تعیناتی پر عوامی،

نورپور تھل (راجہ نورالہی عاطف سے)
حکومت پنجاب کی جانب سے شازیہ رحمان کی بطور اسسٹنٹ کمشنر نورپور تھل تعیناتی پر عوامی، سماجی، تعلیمی، کاروباری، سیاسی اور صحافتی حلقوں نے دلی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے ان کا خیرمقدم کیا ہے۔
مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شازیہ رحمان کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور عوام دوست طرزِ عمل کے ذریعے نورپور تھل میں عوامی مسائل کے حل، ریونیو امور کی بہتری، سرکاری خدمات کی مؤثر فراہمی اور قانون کی بالادستی کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گی۔
شہریوں، سماجی رہنماؤں اور صحافیوں کا کہنا تھا کہ نورپور تھل کو ایک متحرک، باصلاحیت اور عوام دوست انتظامی افسر کی ضرورت تھی، اور انہیں امید ہے کہ شازیہ رحمان عوام کے لیے اپنے دفتر کے دروازے کھلے رکھیں گی، میرٹ اور شفافیت کو فروغ دیں گی اور عوامی شکایات کے بروقت ازالے کو یقینی بنائیں گی۔
مختلف شخصیات نے شازیہ رحمان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں اپنی نئی ذمہ داریاں احسن انداز میں انجام دینے، عوام کی توقعات پر پورا اترنے اور علاقے کی ترقی و خوشحالی میں مؤثر کردار ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ انہوں نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ انتظامیہ اور عوام کے درمیان باہمی تعاون سے نورپور تھل میں ترقیاتی عمل اور بہترین عوامی خدمات کے فروغ کو مزید تقویت ملے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں