4

اسلام آباد (راجہ نورالہی عاطف سے) اٹارنی جنرل آف پاکستان ملک منصور عثمان اعوان سے ضلع خوشاب

اسلام آباد (راجہ نورالہی عاطف سے) اٹارنی جنرل آف پاکستان ملک منصور عثمان اعوان سے ضلع خوشاب کے عوامی وفد کی خصوصی ملاقات ۔ علاقائی مسائل بارے آگاہ کیا ، اٹارنی جنرل آف پاکستان کی مسائل کے حل کے لیے یقین دہانی ۔ تفصیل کے مطابق وادیٔ سون کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت، سابق ایم پی اے ملک مختار احمد اعوان کی قیادت میں زیلدار ملک نظر حیات کنڈ، ملک غلام عباس جابہ، ملک امداد اعوان سابق ناظم سندرال اور انجینئر ملک حسنین اقبال جابہ نے منسٹر انکلیو اسلام آباد میں اٹارنی جنرل آف پاکستان ملک منصور عثمان اعوان سے اہم ملاقات کی۔ملاقات میں یونین کونسل کھبیکی، جابہ، کنڈ اور سندرال کے عوامی مسائل پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر ایلیمنٹری سکول جابہ کی اپ گریڈیشن ، پانی کی بڑھتی ہوئی قلت ، خشک سالی ، نکاسیٔ آب ، جابہ شہر کے نالہ جات کی بہتری اور سڑکوں کی تعمیر و تحفظ جیسے اہم امور بھرپور انداز میں اٹھائے گئے۔
اٹارنی جنرل آف پاکستان ملک منصور عثمان اعوان نے وفد کی تجاویز کو توجہ سے سنتے ہوئے عوامی مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ دریں اثناءاہلیانِ علاقہ نے امید ظاہر کی ہے کہ ان مثبت کاوشوں کے نتیجے میں وادیٔ سون کے عوام کو درپیش دیرینہ مسائل کے حل اور علاقے کی ترقی و خوشحالی کے ایک نئے سفر کا آغاز ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں