7

سکھر(بیورورپورٹ)پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (PFUJ) نے 5 جولائی 1977 کے یومِ سیاہ

سکھر(بیورورپورٹ)پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (PFUJ) نے 5 جولائی 1977 کے یومِ سیاہ کے موقع پر پریس و میڈیا کی آزادی آزادیِ اظہار اور انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک آزاد،خودمختار اور ذمہ دار میڈیا ہی ملک میں جمہوریت،شفافیت،آئین کی بالادستی اور اچھی حکمرانی کی ضمانت بن سکتا ہے پی ایف یو جے کے مرکزی صدر افضل بٹ،سیکرٹری جنرل ارشد انصاری اور سیکرٹری فنانس لالہ اسد پٹھان کی جانب سے جاری مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ 5 جولائی 1977 پاکستان کی سیاسی و جمہوری تاریخ کا ایک سیاہ باب ہے جب سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی قیادت میں قائم عوامی اور جمہوری طور پر منتخب حکومت کا تختہ الٹ کر جنرل ضیاء الحق کی فوجی آمریت نافذ کی گئی اس دور میں ملک میں سخت ترین سنسر شپ نافذ کی گئی آزادیِ صحافت کو شدید پابندیوں کا سامنا کرنا پڑا اور جمہوری اقدار کو نقصان پہنچایا گیا بیان میں کہا گیا کہ آمریت کے دور میں متعدد اخبارات،رسائل اور دیگر میڈیا اداروں پر پابندیاں عائد کی گئیں آزادیِ اظہار کو محدود کیا گیا صحافیوں کو گرفتار کیا گیا انہیں قید و بند کی صعوبتیں برداشت کرنا پڑیں اور فوجی عدالتوں کے ذریعے سخت سزائیں دی گئیں کئی صحافیوں کو سرعام کوڑوں کی سزا بھی دی گئی جسے پاکستانی صحافی برادری نے جرات،استقامت اور حوصلے کے ساتھ برداشت کیا اور آزادیِ صحافت کی خاطر لازوال قربانیاں پیش کیں پی ایف یو جے کے رہنماؤں نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ صحافیوں نے ہر دور میں سنسر شپ جبر اور آمریت کے خلاف ڈٹ کر مزاحمت کی اور عوام کے حقِ معلومات کے تحفظ کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ تنظیم آئندہ بھی میڈیا کی آزادی،صحافیوں کے حقوق،آزادیِ اظہار اور ملک میں انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی مشترکہ بیان میں زور دیا گیا کہ پاکستان میں جمہوریت،آئینی اداروں اور جمہوری روایات کے استحکام کے لیے آزاد میڈیا ناگزیر ہے صرف ایک آزاد اور خودمختار صحافت ہی شفاف حکمرانی، احتساب،قانون کی بالادستی اور عوامی مفادات کے تحفظ کو یقینی بنا سکتی ہے پی ایف یو جے نے مطالبہ کیا کہ صحافیوں کو بلا خوف و خطر اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں انجام دینے کے لیے سازگار ماحول فراہم کیا جائے آزادیِ اظہار کے آئینی حق کا مکمل احترام کیا جائے اور اختلافِ رائے کو جمہوری معاشرے کی بنیادی قدر کے طور پر تسلیم کیا جائے واضح رہے پی ایف یو جے نے اپنے قیام سے آج تک ہر آمرانہ دور،سنسر شپ اور آزادیٔ صحافت پر قدغنوں کے خلاف بھرپور جدوجہد کی ہے تنظیم نے صحافیوں کے حقوق،آزادیٔ اظہار، جمہوری اقدار اور انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے ہمیشہ ہر محاذ پر آواز بلند کی پی ایف یو جے کا کہنا ہے کہ وہ ماضی کی طرح آئندہ بھی ہر قسم کے جبر،پابندی اور غیر جمہوری اقدام کے خلاف صحافی برادری کے ساتھ کھڑی رہے گی اور آزاد،خودمختار اور ذمہ دار صحافت کے فروغ کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں