سکھر/کوئٹہ(بیورورپورٹ) صوبائی وزیر صحت بلوچستان، بخت محمد کاکڑ کی موجودگی میں محکمہ صحت، حکومتِ بلوچستان اورویڑن فار ایجوکیشن فاﺅنڈیشن کے درمیان کارنیا ٹرانسپلانٹ کے مریضوں کو مفت علاج کی فراہمی کے لیے ایک اہم مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کیے گئے اس مفاہمتی یادداشت کا مقصد بلوچستان میں کارنیا کے ان مریضوں کو مفت اور معیاری علاج فراہم کرنا ہے جو کئی برسوں سے کارنیا ٹرانسپلانٹ کے منتظر ہیں۔ تقریب میں سیکرٹری صحت بلوچستان، مجیب الرحمٰن پانیزئی، ایم ایس ہیلپر ہسپتال کوئٹہ ڈاکٹراسحاق پانیزئی ، ڈاکٹر امل پانیزئی، ڈاکٹر افضل مندوخیل، کارنیا ٹرانسپلانٹ پروگرام کے سربراہ ڈاکٹر مہتاب مینگل، ویڑن فار ایجوکیشن فاﺅنڈیشن کے صدر ناظم رجانی اور ڈائریکٹر جناب ابرار حسین نے شرکت کی، معاہدے کے تحت ویڑن فار ایجوکیشن فاو¿نڈیشن ہر ماہ 25 کارنیا فراہم کرے گی، جبکہ کارنیا ٹرانسپلانٹ، علاج، ادویات اور ایک سال تک فالو اَپ کے تمام اخراجات بھی برداشت کرے گی۔ اس اقدام کے ذریعے مستحق مریضوں کو لاکھوں روپے مالیت کے علاج کی سہولت مکمل طور پر مفت فراہم کی جائے گی،واضع رہے کہ اس وقت صوبے میں 900 سے زائد مریض رجسٹرڈ ہیں، جن میں بڑی تعداد ایسے افراد کی ہے جو مالی مشکلات کے باعث علاج سے محروم ہیں، تقریب کے اختتام پر اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ حکومتِ بلوچستان اور ویڑن فار ایجوکیشن فاﺅنڈیشن کے باہمی تعاون سے کارنیا ٹرانسپلانٹ کے منتظر مریضوں کو بروقت، معیاری اور مفت علاج کی سہولت فراہم کی جائے گی تاکہ وہ دوبارہ بینائی کی نعمت سے مستفید ہو سکیں ۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]