سکھر (بیورورپورٹ) تنظیمات اہلسنت سکھر و روہڑی کے زیرِ اہتمام نجی ٹی وی چینل کی جانب سے مبینہ گستاخانہ مواد نشر کیے جانے کے خلاف جامع مکرانی مسجد کے باہرعاشقان رسول ﷺ کی بڑی تعداد نے احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر ناموسِ رسالت ﷺ کے تحفظ، گستاخانہ مواد نشر کرنے والے چینل کے خلاف فوری کارروائی اور اس کی نشریات بند کرنے کے مطالبات درج تھے، ۔ شرکاءنے شدید نعرے بازی کرتے ہوئے حکومت، پیمرا اور دیگر متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا کہ مذہبی جذبات مجروح کرنے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی کی جائے، مظاہرے کی قیادت نامور عالم دین جانشین مفتی اعظم حضرت مفتی محمد ابراہیم قادری ، جانشین رفیق ملت حضرت مولانا محمد عارف سعیدی ، مجاہد اہلسنت مشرف محمود قادری ، صاحبزادہ سید حامد محمود فیضی ،علامہ نور احمد قاسمی ، اللہ وسایا انڈھڑ ، مولانا عثمان فیضی، غیاث الدین قادری ، یوسی چیئرمین میر عبدالرحمن مینگل، مولانا عدنان رضاقادری،،مولانا محمد رضوان خان،سمیت علماءکرام، مشائخِ عظام، مذہبی و سماجی رہنماو¿ں، مختلف دینی جماعتوں کے کارکنان اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی،اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ناموسِ رسالت ﷺ ہر مسلمان کے ایمان کا بنیادی جزو ہے اور اس حوالے سے کسی بھی قسم کی گستاخی یا بے حرمتی پوری امتِ مسلمہ کے لیے ناقابلِ برداشت ہے، آزادی اظہار کی آڑ میں مذہبی مقدسات کی توہین کسی صورت قبول نہیں کی جا سکتی، ایسے واقعات معاشرے میں انتشار اور بے چینی پیدا کرتے ہیں حکومت اور پیمرا اپنی آئینی و قانونی ذمہ داریاں ادا کرتے ہوئے گستاخانہ مواد نشر کرنے والے نجی ٹی وی چینل کے خلاف فوری اور مو¿ثر کارروائی کرتے ہوئے اس کا لائسنس معطل یا منسوخ کیا جائے اور مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے سخت مانیٹرنگ کا نظام نافذ کیا جائے۔علماءکرام اورشرکاءنے اس عزم کا اظہار کیا کہ تحفظِ ناموسِ رسالت ﷺ کے معاملے پر پوری قوم متحد ہے اور اگر ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی نہ کی گئی تو ملک گیر احتجاجی تحریک شروع کی جائے گی جس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ حکام پر عائد ہوگی، احتجاج کے اختتام پر ملک کی سلامتی، امتِ مسلمہ کے اتحاد اور ناموسِ رسالت ﷺ کے تحفظ کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]