6

سکھر: کزنز کے مبینہ تشدد اور پولیس کی عدم کارروائی کے خلاف ماں بیٹے کا احتجاج، انصاف اور تحفظ کی اپیل

سکھر: کزنز کے مبینہ تشدد اور پولیس کی عدم کارروائی کے خلاف ماں بیٹے کا احتجاج، انصاف اور تحفظ کی اپیل

سکھر(بیورورپورٹ)سکھر کے علاقے تماچانی کی بستی ڈریھا کے رہائشی لغاری برادری سے تعلق رکھنے والے ماں اور بیٹے نے مبینہ ظلم و زیادتی، تشدد اور پولیس کی عدم کارروائی کے خلاف سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے فوری انصاف اور تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔احتجاج کے دوران مسمات نجمہ اور ان کے بیٹے سعود لغاری نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ تین روز قبل بچوں کے درمیان ہونے والی معمولی تلخ کلامی کے بعد ان کے کزنز بابو، بادشاہ، حنا اور ثناء لغاری مشتعل ہو کر ان کے گھر میں زبردستی داخل ہوئے، جہاں انہوں نے گھر میں موجود قیمتی سامان کی توڑ پھوڑ کی اور انہیں بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔متاثرین کا کہنا تھا کہ واقعے کے بعد انہوں نے متعلقہ تھانہ تماچانی میں رپورٹ درج کروائی، تاہم پولیس نے صرف میڈیکل لیٹر جاری کرکے انہیں واپس بھیج دیا اور نامزد ملزمان کے خلاف تاحال کوئی مؤثر قانونی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی، جس کے باعث وہ خود کو غیر محفوظ محسوس کر رہے ہیں۔
انہوں نے الزام لگایا کہ پولیس کی مبینہ غفلت اور عدم دلچسپی کی وجہ سے ملزمان کھلے عام گھوم رہے ہیں، جس سے انہیں مزید خطرات لاحق ہیں۔مسمات نجمہ اور سعود لغاری نے چیف جسٹس آف پاکستان، وزیراعلیٰ سندھ، آئی جی سندھ، ڈی آئی جی سکھر اور ایس ایس پی سکھر سے پرزور اپیل کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ واقعے کا فوری نوٹس لیا جائے، نامزد ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے، انہیں جان و مال کا تحفظ فراہم کیا جائے اور انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں