*منافق*
منافق بہت مفاد پرست ، موقع پرست اور شاطر ہوتا ہے اور خطرناک اتنا ہوتا ہے کہ یہ بظاہر سب سے زیادہ وفادار لگتا ہے لیکن درحقیقت یہ اندر سے جڑیں کاٹ کے رکھ دیتا ہے۔
ترک ادب منافق کی تعریف بہت سادہ الفاظ میں کچھ یوں کرتا ہے کہ
“ منافق بھیڑئیے کے ساتھ مل کر کھاتا ہے، کتے کے ساتھ مل کر بھونکتا ہے اور چرواہے کے ساتھ مل کر روتا ہے۔
*اللہ پاک* فرماتا ہے کہ
“بے شک منافق جہنم کے سب سے نچلے درجے میں ہوں گے، اور تم ان کے لیے کوئی مددگار نہ پاؤ گے۔”
سورۃ النساء (4:145)
*اللہ پاک* سے دعا ہے کہ ہم مسلمانوں کا ظاہر اور باطن پاک کرکے ہمیں ظاہر و باطن ایک سا کرنے کی توفیق دے۔آمین
*محمدطاہرسرویا*