سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی نے عیدالاضحیٰ کے مثالی
سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی نے عیدالاضحیٰ کے مثالی انتظامات، محرم الحرام کی مؤثر تیاریوں اور ریونیو وصولی میں صوبہ بھر میں ضلع سرگودھا کی پہلی پوزیشن پر ضلعی انتظامیہ، ریونیو افسران اور متعلقہ محکموں کے افسران و اہلکاروں میں تعریفی اسناد تقسیم کیں۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سرگودھا حسین احمد رضا چوہدری بھی موجود تھے۔ کمشنر نے کہا کہ ضلع سرگودھا کی یہ کامیابی بہترین ٹیم ورک، مؤثر قیادت اور تمام اداروں کے باہمی تعاون کا نتیجہ ہے۔ افسران اور اہلکاروں نے شدید گرمی کے باوجود عیدالاضحیٰ کے بہترین انتظامات، محرم الحرام کے لیے بروقت تیاریوں اور ریونیو اہداف کے حصول کے لیے بھرپور محنت کی، جس کے باعث ضلع سرگودھا نے صوبہ بھر میں نمایاں مقام حاصل کیا۔تمام افسران اور اہلکار مبارکباد کے مستحق ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی اسی جذبے، محنت اور عوامی خدمت کے عزم کے ساتھ حکومتی اہداف کے حصول اور شہریوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی کے لیے کام جاری رکھا جائے گا۔