روڈہ تھل (راجہ نورالٰہی عاطف سے) بخش میڈیکل کمپلیکس روڈہ تھل جدید طبی سہولیات سے آراستہ
روڈہ تھل (راجہ نورالٰہی عاطف سے) بخش میڈیکل کمپلیکس روڈہ تھل جدید طبی سہولیات سے آراستہ ایک معیاری طبی ادارے کے طور پر علاقے کے عوام کو بہترین علاج معالجے کی سہولیات فراہم کر رہا ہے۔ ہسپتال کے منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر قاسم علی جوئیہ (ایم بی بی ایس، ایف سی پی ایس یورولوجی) اور چیف ایگزیکٹو طاہر منیر حطار کی نگرانی میں مریضوں کو جدید طبی سہولیات اور معیاری علاج کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ ملک طاہر منیر حطار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوءے بتایا کہ
ہسپتال میں مختلف شعبہ جات کے تجربہ کار اور ماہر ڈاکٹرز کی ٹیم ہر قسم کے مریضوں کے معائنے، تشخیص اور علاج کے لیے ہمہ وقت موجود ہے، جبکہ جدید طبی آلات، لیبارٹری، ایمرجنسی اور دیگر ضروری سہولیات بھی دستیاب ہیں تاکہ مریضوں کو بروقت اور معیاری طبی خدمات فراہم کی جا سکیں۔
انتظامیہ نے روڈہ تھل اور گردونواح کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ معمولی یا پیچیدہ بیماریوں کی صورت میں مریضوں کو دور دراز شہروں میں منتقل کرنے کے بجائے بخش میڈیکل کمپلیکس روڈہ تھل سے رجوع کریں، جہاں مناسب اخراجات میں معیاری علاج اور بہترین طبی سہولیات میسر ہیں۔
علاقہ مکینوں نے بخش میڈیکل کمپلیکس کی طبی خدمات کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ ہسپتال مستقبل میں بھی اسی جذبے کے ساتھ عوام کی خدمت جاری رکھے گا اور علاقے میں صحت کے شعبے کی بہتری میں اپنا مؤثر کردار ادا کرتا رہے گا۔