November 19, 2026

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) چیف آرگنائزر لٹریری اینڈ سپورٹس ایکٹیویٹیز ضلع خوشاب ملک

IMG-20260704-WA0195

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) چیف آرگنائزر لٹریری اینڈ سپورٹس ایکٹیویٹیز ضلع خوشاب ملک عبدالغفور آصف بوڑانہ نے کہا ہے کہ ضلع خوشاب میں ادبی اور کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ، نوجوان ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی اور مثبت معاشرتی اقدار کے فروغ کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی کوئ کسر اٹھا نہیں رکھی جاءے گی۔
میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صحت مند معاشرے کی تشکیل میں ادب اور کھیل بنیادی کردار ادا کرتے ہیں۔ نوجوان نسل کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کے لیے ادبی محافل، تقریری و تحریری مقابلوں، کتاب بینی کی ترویج، جبکہ مختلف کھیلوں کے ٹورنامنٹس اور تربیتی پروگرامز کا باقاعدگی سے انعقاد وقت کی اہم ضرورت ہے۔
ملک عبدالغفور آصف بوڑانہ نے مزید کہا کہ ضلع خوشاب میں موجود باصلاحیت ادیبوں، شاعروں، کھلاڑیوں اور نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے بھرپور مواقع فراہم کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مختلف سماجی، تعلیمی، ادبی اور سپورٹس تنظیموں کے تعاون سے ایسی سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے گا جو نوجوان نسل میں مثبت سوچ، قومی یکجہتی، صحت مند مقابلے اور تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دیں۔
انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ضلع خوشاب کو ادبی و سپورٹس سرگرمیوں کے حوالے سے ایک فعال اور نمایاں ضلع بنانے کے لیے تمام متعلقہ اداروں، تنظیموں اور اہلِ قلم و اہلِ کھیل کو ساتھ لے کر چلیں گے تاکہ نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے بھرپور مواقع میسر آ سکیں اور معاشرے میں مثبت تبدیلی کو فروغ دیا جا سکے۔