ٹھٹھہ (رپورٹ) دعا نیوز عبدالعزیز شیخ حیسکو کے ایس ڈی او شفیع محمد میمن نے جمعہ کی
ٹھٹھہ (رپورٹ) دعا نیوز عبدالعزیز شیخ
حیسکو کے ایس ڈی او شفیع محمد میمن نے جمعہ کی شام مکلی میں واقع مکہ ہوٹل کے مالک کے خلاف مبینہ بجلی چوری کے الزام میں ایف آئی آر درج کرا دی۔
ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران میٹر ریڈر بشیر احمد چوہان اور میٹر سپروائزر احسان اللہ میمن بھی ٹیم میں شامل تھے۔ الزام عائد کیا جا رہا ہے کہ مذکورہ اہلکار مکہ ہوٹل سے مبینہ طور پر ماہانہ رقم وصول کرتے رہے، جبکہ ہوٹل پر نصب حیسکو کا بجلی کنکشن مبینہ طور پر غیر قانونی طریقے سے بغیر لوڈشیڈنگ کے چلایا جا رہا تھا۔
واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں، جبکہ متعلقہ حکام سے شفاف انکوائری اور حقائق سامنے لانے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔