November 19, 2026

سکھر سے ھمارے بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی اپ ڈیٹ کر رھے ھیں۔ جی زیدی کیا اپ ڈیٹ ھیں سکھر: مہنگائی، بجلی کی لوڈشیڈنگ اور صاف پانی

Screenshot_2026-07-04_140950.339

سکھر سے ھمارے بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی اپ ڈیٹ کر رھے ھیں۔ جی زیدی کیا اپ ڈیٹ ھیں
سکھر: مہنگائی، بجلی کی لوڈشیڈنگ اور صاف پانی کی فراہمی کے لیے جماعت اسلامی کا احتجاج

سکھر: جماعت اسلامی سکھر کی جانب سے صوبائی قیادت کی ہدایات پر نمائش چوک میں مہنگائی، بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی کے مطالبے کے حق میں احتجاجی ریلی اور مظاہرہ کیا گیا، ریلی میں جماعت اسلامی کے رہنماؤں حظب اللہ جکھرو، عبد العزیز تنیو، باغ علی کہوسو، ممتاز علی میرانی، و دیگر کارکنوں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر مہنگائی، بجلی کی لوڈشیڈنگ اور پینے کے صاف پانی کی عدم فراہمی کے خلاف نعرے درج تھے، اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے، جبکہ طویل بجلی کی لوڈشیڈنگ اور صاف پانی کی عدم دستیابی شہریوں کے لیے سنگین مسائل پیدا کر رہی ہے، انہوں نے حکومت اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا کہ عوامی مسائل کے فوری حل کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں، مہنگائی پر قابو پایا جائے، بجلی کی بلاجواز لوڈشیڈنگ ختم کی جائے اور سکھر کے شہریوں کو صاف اور محفوظ پینے کا پانی فراہم کیا جائے، مظاہرین نے خبردار کیا کہ اگر عوامی مسائل حل نہ کیے گئے تو احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا۔