November 18, 2026

تحریک عشق مصطفی کے زیر اہتمام عظیم الشان ناموس رسالت ریلی کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

IMG-20260704-WA0129

تحریک عشق مصطفی کے زیر اہتمام عظیم الشان ناموس رسالت ریلی کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

ریلی 5 جولائی بروز اتوار دن 11 بجے پیر سید عنایت علی شاہ باچا کے سربراہی میں نکالی جائے گی۔

پشاور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق حالیہ گستاخانہ خاکوں کیخلاف تحریک عشق مصطفی کے زیر اہتمام عظیم الشان ناموس رسالت ریلی تفصیلات کے مطابق حالیہ گستاخانہ خاکوں کے زیر اہتمام عظیم الشان ناموس رسالت ریلی کا انعقاد کیا جا رہا ہے ریلی 5 جولائی بروز اتوار دن 11 بجے مرکزی سکیرٹریٹ تحریک عشق مصطفی گلبہار نمبر 1 میلاد ہاؤس سے لاہوری چوک تک سربراہ تحریک عشق مصطفی کے سربراہ حضرت پیر سید عنایت علی شاہ بادشاہ المعروف موتیوں والا سرکار آستانہ عالیہ تمبرپورہ پشاور کے سربراہی میں نکالی جائے گی۔ اس موقع پر گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک انٹرویو میں پیر سید عنایت علی شاہ بادشاہ المعروف موتیوں والا سرکار نے کہا کہ گستاخانہ خاکوں کی اشاعت ہر مسلمان کے لیے انتہائی دکھ، تکلیف اور شدید غم و غصے کا باعث ہے۔ گستاخانہ خاکے دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرتی ہے جو قابل افسوس ہے ۔