سکھر زیدی) چوہارا منڈی کے قریب پرانے تنازع پر فائرنگ، میراںی برادری کے دو افراد قتل تین زخمی علاقے میں خوف ہراس نعش پوسٹ مارٹم اور قانونی کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے مقدمہ درج نامزد پانچ ملزمان گرفتار اسلحہ برآمد علاقے امن امان برقرار رکھنے کے لئے پولیس کی بھاری نفری تعنات ڈی ایس پی روہڑی کی پریس کانفرنس اس ضمن میں روہڑی کے علاقے چھوہارا مارکیٹ قریب گاوں خانن ماچھی میں میرانی اور لکھن برادری کے درمیان پرانے تنازع پر جھگڑے کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں میراںی برادری کے دو افراد عبدالحفیظ میرانی اور منٹھار میرانی قتل جبکہ رحمت اللہ میرانی سمیت تین افراد زخمی ہو گئے واقعے کے بعد پولیس نے نعشیں تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے تعلقہ اسپتال روہڑی منتقل کی ۔متوفیوں کے ورثا کا کہنا ہے کہ دونوں فریقوں کے درمیان کافی عرصے سے پرانا تنازع چلا آ رہا تھا، جس کے متعدد بار فیصلے بھی ہو چکے تھے۔ ان کے مطابق آج دونوں نوجوان ایک ہوٹل پر بیٹھ کر چائے پی رہے تھے کہ اسی دوران لکھن برادری سے تعلق رکھنے والے مسلح افراد وہاں پہنچے اور ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں دونوں نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے نعشیں پوسٹ مارٹم اور قانونی کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی مقتولین کو نمازے جنازہ کے بعد مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ڈی ایس پی روہڑی خالد میمن نے ایس ایچ او روہڑی جہانگیر مہرودیگر پولیس افسران کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ مقتول عبدالحفیظ میرانی کے بھائی محمد اسلم ولد قبول میرانی کی مدعیت میں لکھن برادری کے 14 افراد کے خلاف قتل اور دیگر متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے انہوں نے بتایا کہ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ایف آئی آر میں نامزد پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے ڈی ایس پی نے گرفتار ملزمان کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ مہربان ولد قربان لکھن،غازی ولد پھاندہی لکھن،عرفان ولد گمٹھار لکھن،عبدالرحمن ولد غازی لکھن اور گل نواز ولد علی نواز لکھن کو گرفتار کیا گیا ہے ان کے مطابق مہربان لکھن کے قبضے سے ایک کلاشنکوف بمعہ گولیاں،عرفان لکھن کے قبضے سے ایک پستول بمعہ گولیاں جبکہ گل نواز لکھن کے قبضے سے بھی ایک پستول بمعہ گولیاں برآمد کی گئی ہیں انہوں نے کہا کہ مقدمے کی تفتیش جاری ہے اور دیگر نامزد ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں ڈی ایس پی خالد میمن کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ میرانی اور لکھن برادری کے درمیان زمین کے تنازع پر کئی برسوں سے کشیدگی چلی آ رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تقریباً 13 سال قبل دونوں برادریوں کے درمیان جرگے کے ذریعے تصفیہ کرایا گیا تھا جس میں میرانی برادری پر 25 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا تھا جو ادا بھی کر دیا گیا تاہم اس کے باوجود تنازع مکمل طور پر ختم نہ ہو سکا انہوں نے مزید بتایا کہ اس دیرینہ تنازع میں اب تک دونوں برادریوں کے مجموعی طور پر پانچ افراد جاں بحق ہو چکے ہیں تنازع کے خاتمے کے لیے ماضی میں دو مرتبہ جرگے منعقد کیے گئے اور جرمانے بھی عائد کیے گئے تاہم کشیدگی برقرار رہی، جس کے باعث یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا ڈی ایس پی کا کہنا تھا کہ دونوں برادریاں ایک ہی مقام پر رہائش پذیر ہیں اس لیے کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے اور کشیدگی پر قابو پانے کے لیے علاقے میں عارضی پولیس پکٹ قائم کر دی گئی ہے چھوہارا منڈی،گاؤں خانن ماچھی اور گرد و نواح میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے جبکہ گشت بھی مزید بڑھا دیا گیا ہے ان کے مطابق علاقے کی صورتحال مکمل طور پر پولیس کے کنٹرول میں ہے اور امن و امان برقرار رکھنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں واضح رہے کہ گزشتہ روز پام ویلی ہوٹل کے قریب میرانی برادری سے تعلق رکھنے والے عبدالحفیظ میرانی اور منٹھار علی میرانی پر مسلح افراد نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں دونوں شدید زخمی ہو گئے انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے جبکہ واقعے میں دو دیگر افراد بھی زخمی ہوئے تھے واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس اور سوگ کی فضا برقرار ہے جبکہ پولیس مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری رکھے ہوئے ہے ۔ فوٹوکیپشن: روہڑی:چھوہارہ منڈی دھرے قتل الزام میں گرفتار ملزمان دوسری جانب ڈی ایس پی روہڑی پریس کانفرنس کررہے ہیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]