5

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) وزیر اعلی ا پنجاب مریم نواز شریف کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت ڈپٹی

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) وزیر اعلی ا پنجاب مریم نواز شریف کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر نے شہریوں کے مسائل سُنے اور ان کےفوری حل کے لئے متعلقہ محکموں کو احکامات صادر کیے ۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ سہیل سکندر رانجھا،ایم ڈی واسا عمران علی باجوہ ،سی ای او ضلع کونسل اوردرخواست گزار سائلین موجود تھے ۔ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹرجہانزیب حُسین لابر نے کہا کہ ڈی سی آفس کے دروازے ہر خاص و عام کے لیے ہمیشہ کھلے ہیں، شہری بلا جھجک اپنے مسائل بیان کریں اور سائلین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہے۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر نے اسسٹنٹ کمشنر خوشاب اور متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ شہریوں کے مسائل کے حل میں رکاوٹ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، ڈپٹی کمشنر آفس میں آنے والے سائلین کے مسائل ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر نے خود سُنے، انہوں نے کہاکہ روزانہ کی بنیاد پر شہریوں کے مسائل سُنے جاتے ہیں ۔ انہوں نےمتعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کہ سائلین کی طرف سے دی گئی درخواستوں پر عملدرآمد کی رپورٹ پیش کی جائے شہریوں کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے نیز محک موں میں غفلت ،سُستی و کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کی گئی تمام محکمے اپنی ڈیوٹی عوامی خدمت میں فرض سمجھ کر نبھائیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں