September 1, 2026
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

تمام ملازمین کی فیلڈ میں حاضری یقینی بنائی جائے، سی ای او ڈبلیو ایس ایس پی پشاور ( سید گوہر شاہ )

IMG-20241002-WA0313
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

تمام ملازمین کی فیلڈ میں حاضری یقینی بنائی جائے، سی ای او ڈبلیو ایس ایس پی

پشاور ( سید گوہر شاہ )

چیف ایگزیکٹو آفیسر واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز پشاور (ڈبلیو ایس ایس پی) یاسر علی خان نے زونل حکام کو ہدایت کی ہے کہ کڑی مانیٹرنگ کرتے ہوئے تمام ملازمین کی فیلڈ میں حاضری یقینی بنائی جائے ، مختلف حلقوں سےگھوسٹ ملازمین کی شکایات آرہی ہیں اگر کہیں کوئی گھوسٹ ملازم نکلا تو متعلقہ افسران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، سیکنڈری سطح سے کوڑا کرکٹ اٹھانے والی تمام گاڑیاں روزانہ فعال ہونی چاہئیں خرابی کی صورت میں فوری مرمت کی جائے تاکہ آپریشن متاثر نہ ہو۔ یہ ہدایت انہوں نے زون ڈی میں ورسک روڈ، ٹرانسفر سٹیشن، تہکال، آبشار کالونی، کینال ٹائون، لالہ زار کالونی، ناصر باغ روڈ اور دیگر آپریشنل سائٹس کے دورے کے دوران دی، جنرل منیجر آپریشن محمد اعجاز، زونل منیجر عامر گل خٹک، منیجر سالیڈ ویسٹ ڈاکٹر محمد ضیاد، منیجر واٹر سپلائی فرمان علی اور اسسٹنٹ منیجر محمد کاشف بھی ان کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے صفائی ستھرائی اور فراہمی آب کے آپریشن پر اطمینان کا اظہار کیااور عملے کو شاباش دی ۔ یاسر علی خان نے کہا کہ ثانوی سطح پر آپریشن پر خصوصی توجہ دی جائے، ایک بار تمام علاقوں کو مکمل طور پر صاف کرنے کے لئے پلان وضع کیا جائے، گاڑیوں میں جتنی گنجائش ہے اس کے مطابق استعمال یقینی بنایا جائے، دستیاب وسائل میں رہتے ہوئے کارکردگی مزید بہتر کی جائے گی، دیگر شہروں کے مقابلے میں پشاور میں اچھا کام ہو رہا ہے، زونل دفاتر آپس میں روابط بڑھائے، گاڑیوں اور مشینری کی باقاعدہ سروس اور دیکھ بھال کا بندوبست کیا جائے، ملازمین اہم کام سرانجام دے رہے ہیں کمی بیشی اور مسائل حل ہر جگہ ہوتے ہیں جن کے حل کے لئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ انہوں نے ماڈل سٹریٹ اینیشی ایٹو اور ان کی دیکھ بھال پر کمیونٹی کے افراد اور ڈبلیو ایس ایس پی فیلڈ افسران کو خراج تحسین پیش کیا اور ہدایت کی کہ ماڈل سٹریٹس کی دیکھ بھال کرنے والے کمیونٹی افراد کو بلا کر انہیں توصیفی اسناد اور شیلڈ دی جائیں تاکہ دیگر لوگوں کی بھی حوصلہ افزائی ہو اور ماحول صاف رہے۔

google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0