5

*لاہور؛ باغبان پورہ میں نجی اسکول کی دیوار گرگئی، ملبے تلے دب کر ایک بچہ جاں بحق، 5 زخمی ہوگئے

*لاہور؛ باغبان پورہ میں نجی اسکول کی دیوار گرگئی، ملبے تلے دب کر ایک بچہ جاں بحق، 5 زخمی ہوگئے*

لاہور کے علاقے باغبان پورہ میں نجی اسکول کی دیوار گرگئی، ملبے تلے دب کر ایک بچہ جاں بحق جبکہ پانچ بچے زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق عمارت کی زیرِ تعمیر دیواریں گرنے سے بچوں کے اندر موجود ہونے کی اطلاع ملی، جس کے بعد امدادی کارروائیاں فوری طور پر شروع کر دی گئیں۔

ریسکیو ٹیمیں عمارت میں موجود بچوں کو بحفاظت باہر نکالنے میں مصروف ہیں، جبکہ مزید افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کے خدشے کے پیشِ نظر سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں