November 18, 2026

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ندا شمس نے ڈرگ ری ہیبلیٹیشن سنٹر کی افتتاحی تقریب میں شرکت۔

IMG-20260702-WA0210

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ندا شمس نے ڈرگ ری ہیبلیٹیشن سنٹر کی افتتاحی تقریب میں شرکت۔

یہ سنٹر منشیات کی لت سے متاثرہ خواتین کی بحالی اور علاج کے لیے قائم کیا گیا ہے۔

چارسدہ(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق ڈپٹی کمشنر چارسدہ ڈاکٹر عظمت اللہ وزیر کی ہدایات کی تعمیل میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر 1 محترمہ ندا شمس نے صبا روکھان ویلفیئر ٹرسٹ فیمیل ڈرگ ری ہیبلیٹیشن سنٹر کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ یہ سنٹر منشیات کی لت سے متاثرہ خواتین کی بحالی اور علاج کے لیے قائم کیا گیا ہے۔اس اقدام کا مقصد منشیات سے متاثرہ خواتین کے علاج، مشاورت اور بحالی کے لیے محفوظ ماحول فراہم کرنا ہے۔ تقریب میں حکام، ماہرین صحت اور سول سوسائٹی کے ارکان نے شرکت کی جنہوں نے اس فلاحی سہولت کے قیام کو سراہا۔