4

اس بچے کے روزگار کا واحد سہارا یہ چند غبارے تھے لیکن تیز ہوا کے جھونکے سے غبارے ہوا میں اڑ گئے اور

اس بچے کے روزگار کا واحد سہارا یہ چند غبارے تھے لیکن تیز ہوا کے جھونکے سے غبارے ہوا میں اڑ گئے اور ایک عمارت کے پاس بجلی اور کیبل کی تاروں میں جا اٹکے۔ بچے کی آنکھوں میں آنسو آ گئے کیونکہ یہ غبارے اس کے روزگار سے جڑے تھے۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچی اور پیشہ ورانہ مہارت سے غبارے اتار کر بچے کے حوالے کر دیے جس سے بچے کی مسکراہٹ لوٹ آئی۔ معلوم ہوا کہ عوامی خدمت کا یہ دائرہ صرف آگ بجھانے، حادثات سے نمٹنے یا جانیں بچانے تک محدود نہیں ہے بلکہ خدمت کا مظاہرہ وہاں بھی کیا جا سکتا ہے جہاں آپ کی معمولی سعی بھی بچے کے ٹوٹے ہوئے دل کو جوڑنے کا سبب بن جائے۔

ریسکیو 1122 کے اہلکاروں کے اس عمل نے بچے کے چہرے پر تو مسکراہٹ بحال کر ہی دی تھی لیکن آس پاس کھڑے شہریوں کے دل بھی جیت لیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں