12

فیصل آباد۔۔خالد۔شہزاد کی۔ رپورٹ۔۔۔ اولیاء کرام کی تعلیمات آج بھی رشد ہدایت کا منبع

فیصل آباد۔۔خالد۔شہزاد کی۔ رپورٹ۔۔۔
اولیاء کرام کی تعلیمات آج بھی رشد ہدایت کا منبع ہیں۔المصطفی فاونڈیشن کے چیرمین ڈاکٹر خالد حسین شہزاد۔سرپرست اعلی۔علامہ پیر محمد اشرف شاد ترابی نے گزشتہ روز سوات میں معروف روحانی درگاہ حضرت عبد الغفور المعروف سیدو شریف رحمة اللہ علیہ کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔اس سے قبل جامعہ دار المصفی کے مہتم اعلی مولانا غیاث الدین صدیقی۔علامہ عبد الاواحد۔اور جامعہ برکاتیہ اختر العلوم کے مہتم اعلی علامہ احمد رضا سے ملاقات کی اور سوات میں دینی مدارس کو درپیش مسائل پر گفتگو کی۔المصطفی فاونڈیشن نقشہ اوقات نماز پہلے ھی مہیا کرچکی ھے۔مزید مسائل کے حل کے لیے کوشاں ھے۔انہوں نے مخیر حضرات سے اپیل کی ھے کہ دینی مدارس کی مدد کریں۔جہاں سینکڑوں بچے زیر تعلیم ھیں۔انکی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے مخیر حضرات آگے آھیں۔المصطفی فاونڈیشن کا ساتھ دیں۔المصطفی فاؤنڈیشن خیبر پختونخواہ کے کوارڈنیئٹر علامہ ابرار الدین صدیقی نے بتایا کہ یہ اولیاء اللہ کی سرزمین ھے اور اولیاء اللہ کی تعلیمات پر عمل کرکے ھم آج بھی معاشرے کو امن ومحبت کا گوارہ بنا سکتے ھیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں