7

رپوٹ دعا نیوز عبدالعزیز شیخ ٹھٹھ تیرہ روز قبل پولیس کارروائی کے دوران گرفتار

رپوٹ دعا نیوز عبدالعزیز شیخ
ٹھٹھ تیرہ روز قبل پولیس کارروائی کے دوران گرفتار کیے گئے غلام اللہ کے صحافی پیرل پیاسی کی ضمانت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت نے معروف قانوندان اعجاز جمانی ایڈووکیٹ کے مضبوط قانونی دلائل کے بعد منظور کر لی۔
ضمانت منظور ہونے کے بعد حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس (HUJ) یونٹ ٹھٹھہ کی جانب سے ڈسٹرکٹ جیل ٹھٹھہ کے مرکزی دروازے پر صحافی پیرل پیاسی کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر صحافیوں، سیاسی و سماجی شخصیات اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شرکاء نے پیرل پیاسی پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں، انہیں اجرکیں اور روایتی لونگیاں پہنائیں اور صحافتی برادری سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا۔
استقبالی تقریب میں حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس یونٹ ٹھٹھہ کے ضلعی رہنماؤں شبیر بھٹی، علی اکبر دلوانی، بلاول سموں، اے بی شورو، نظیر قریشی، سيدشاھ خالدداتاری عبید جماری، سید امیر شاہ بھاڈائی، عبداللہ چانڈیو، پریس کلب ٹھٹھہ کے نائب صدر بھورو سرکی، مکلی پریس کلب کے صدر شیراز واریو، غلام اللہ پریس کلب کے صحافی شہزاد ملاح، حسن ڈولیو اور دیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کرتے ہوئے پیرل پیاسی کو مبارکباد پیش کی۔
اس موقع پر صحافی رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحافیوں کے خلاف کسی بھی قسم کا ظلم، زیادتی، جھوٹے مقدمات اور انتقامی کارروائیاں ہرگز برداشت نہیں کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس ہر محاذ پر صحافیوں کے حقوق کا دفاع کرتی رہیں گی اور کوئی بھی صحافی خود کو تنہا یا بے سہارا نہ سمجھے، کیونکہ یونین ہر مشکل وقت میں اپنے ساتھیوں کے ساتھ کھڑی رہے گی۔
آخر میں آزاد ہونے والے صحافی پیرل پیاسی نے اپنی رہائی کے لیے چلائی جانے والی احتجاجی تحریک، بھرپور حمایت اور تعاون پر حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس یونٹ ٹھٹھہ کے تمام عہدیداروں، صحافیوں اور ساتھیوں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اپنے قانونی وکیل اعجاز جمانی ایڈووکیٹ کا بھی خصوصی طور پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی مؤثر قانونی جدوجہد اور تعاون کے باعث انہیں انصاف ملا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں