13

نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ) جماعت اہل حدیث بھریا روڈ ضلع نوشہر و فیروز کی طرف سے ایک عظیم

نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ) جماعت اہل حدیث بھریا روڈ ضلع نوشہر و فیروز کی طرف سے ایک عظیم الشان تعلیمی منصوبہ مرکز مصعب بن عمیر رضی اللہ تعالی عنہ کا سنگ بنیاد پہ رکھا گیا سنگ بنیاد عظیم عالم دین شیخ الحدیث حافظ محمد شریف آف فیصل اباد اور حضرت مولانا نجیب اللہ طارق آف فیصل اباد نے اپنے مبارک ہاتھوں سے رکھا اس موقع پر ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ضلع بھر سے علماء کرام محترم مولانا عبدالرحمن ثاقب حافظ رضا اللہ محترم مولانا حافظ محمد اشرف محترم مولانا عبدالغفار ناصر مولانا محمد شفیق عاجز محترم مولانا محمد ابراہیم بلوچ مولانا خلیل الرحمن بصری مولانا محمد شعیب ربانی مولانا مزمل فاروق مولانا حافظ اعجاز مولانا شاہد راسخ۔مولانا محمد بلوچ حافظ فاروق احمد اور دیگر علماء کرام نے شرکت کی بھریا روڈ سمیت ضلع کے مختلف شہروں سے جماعتی احباب نے بھرپور شرکت کی مدرسہ دارالقران الحدیث کے اساتذہ و طلباء خدمت میں پیش پیش رہے ائے ہوئے معزز میں مہمانوں نے تختی کی نقاب کشائی کی اور پہلی اینٹ لگا کر خیر و برکت کی دعا کی اس موقع پر علماء کرام نے دینی مدارس کی تعمیر و ترقی میں کردار ادا کرنے کے حوالے سے گفتگو کی آخر میں معزز مہمانوں میں مٹھائی تقسیم کی گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں