5

سکھر(بیورورپورٹ۔ سید نصیر حسین زیدی)مون سون بارشوں سے قبل سیپکو ہائی الرٹ، سی ای او انجنیئر

سکھر(بیورورپورٹ۔ سید نصیر حسین زیدی)مون سون بارشوں سے قبل سیپکو ہائی الرٹ، سی ای او انجنیئر اعجاز احمد چنہ نے فیلڈ عملے کو موثر انتظامات کی ہدایت جاری کر دیں۔تفصیل کے مطابق محکمہ موسمیات پاکستان کی پیشگوئی کے مطابق 3 اور 4 جولائی 2026 کو سکھر، لاڑکانہ، دادو، جیکب آباد، شہید بینظیر آباد، کشمور، شکارپور، گھوٹکی، خیرپور، قمبر شہدادکوٹ اور نوشہروفیروز سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے۔چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز سیپکو غلام مصطفٰی لغاری کی ہدایت کی روشنی میں چیف ایگزیکٹو آفیسر سیپکو انجنیئر اعجاز احمد چنہ نے فوری اقدامات کے احکامات جاری کر دیے ہیں،سی ای او سیپکو نے کہا کہ ممکنہ مونسون بارشوں اور تیز ہواوں کے پیش نظر بجلی کی فراہمی کے نظام کو محفوظ اور مستحکم بنانا اولین ترجیح ہے تاکہ صارفین کو بلاتعطل اور بہتر بجلی کی فراہمی جاری رکھی جا سکے،انجنیئر اعجاز احمد چنہ نے تمام متعلقہ افسران اور فیلڈ عملے کو ہدایت دی ہے کہ ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن نظام کا تفصیلی معائنہ کیا جائے۔ بجلی کے پولز، بریسز اور دیگر معاون ڈھانچوں کی مضبوطی یقینی بنائی جائے، کمزور یا متاثرہ مقامات کی فوری مرمت کی جائے۔ بجلی کی تاروں، جمپرز، انسولیٹرز، ٹرانسفارمرز اور دیگر برقی آلات کی مکمل جانچ کر کے ممکنہ خرابیوں سے قبل ہی حفاظتی اقدامات اختیار کیے جائیں۔سی ای او نے تمام ٹیکنیکل اور آپریشنل ٹیموں کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ریسپانس ٹیموں، ضروری مشینری، گاڑیوں اور مرمتی سامان کی فوری دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے، انجنیئر اعجاز احمد چنہ نے کہا کہ بارشوں اور تیز ہواو¿ں کے دوران بجلی کے نظام کی مسلسل نگرانی جاری رکھی جائے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری کارروائی عمل میں لائی جائے۔انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ سیپکو اپنے معز صارفین کو محفوظ، مستحکم اور ہر ممکن حد تک بلا تعطل بجلی کی فراہمی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں