48

خبر شامل کرتے ہیں میلسی سے بیو رو چیف محمد عامر حسین قریشی سے *میلسی: نشے کی لعنت نے ایک اور جان لے لی، نوجوان جاں بحق*

خبر شامل کرتے ہیں میلسی سے بیو رو چیف محمد عامر حسین قریشی سے
*میلسی: نشے کی لعنت نے ایک اور جان لے لی، نوجوان جاں بحق*

محلہ دھرم پورہ کا رہائشی *محمد وکیل ولد انیس* مبینہ طور پر نشہ آور اشیاء کے استعمال کے باعث جان کی بازی ہار گیا۔

ذرائع کے مطابق محمد وکیل نشے کا عادی تھا اور آج طبیعت بگڑنے پر جانبر نہ ہو سکا۔ واقعے کے بعد علاقے میں غم کی لہر دوڑ گئی۔

میلسی میں آئے روز نشے کی وجہ سے قیمتی جانیں ضائع ہو رہی ہیں۔ شہریوں نے انتظامیہ اور پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر میں منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کیا جائے تاکہ نوجوان نسل کو اس لعنت سے بچایا جا سکے۔

پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں