5

سکھر(بیورورپورٹ۔ سید نصیر حسین۔ زیدی)ڈسٹرکٹ کونسل کے چیئرمین سید کمیل حیدر شاہ نے سال

سکھر(بیورورپورٹ۔ سید نصیر حسین۔ زیدی)ڈسٹرکٹ کونسل کے چیئرمین سید کمیل حیدر شاہ نے سال 2026 کا بجٹ ایوان میں پیش کردیا ،سکھر ضلع کونسل کا 5ارب 39کروڑ 64 لاکھ 57 ہزار سے زائد کا بجٹ پیش کیا گیا ، جس میں اخراجات کا تخمینہ 5 ارب 60 کروڑ 07 لاکھ 70 ہزار سے زائد ظاہر کیا گیا ، جبکہ بجٹ میں 20 کروڑ 43 لاکھ 13 ہزار 437 روپے ظاہر کئے گئے ، بجٹ میں ترقیاتی کاموں کے لیے 4225.628ملین روپے مختص اوراسی طرح حکومت کی جانب سے او زیڈ ٹی شیئر کی مد میں 1391.06ملین روپے کی آمدن ہوگی اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ کونسل سکھر ہال میں ضلع کونسل سکھر کے مالی سال 2026-27 کے 15ویں بجٹ سیشن کا چوتھا اجلاس زیر صدارت چیئرمین سید کمیل حیدر شاہ کے منعقد ہوا ، بجٹ اجلاس میں ضلع کونسل سکھر کے وائش چیئرمین میر اختر خان مہر ، ڈپٹی مئیر سکھر ڈاکٹر ارشد مغل ، ڈپٹی کمشنر سکھر نادر شہزاد خان ، اے ایس پی سٹی صہیب امین ، تاﺅنز چیئرمیز سمیت متعلقہ محکموں کے افسران و ضلع کونسل کے افسران نے شرکت کی ،بجٹ اجلاس میں بجٹ پیش کرتے ڈسٹرکٹ کونسل سکھر کے چیئرمین سید کمیل حیدر شاہ نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے عوامی منشور اور قیادت کی رہنمائی میں کونسل کا چوتھا بجٹ پیش کررہا ہوںکونسل کا یہ بجٹ متوازن اور عوامی بجٹ ثابت ہوگا ،گزشتہ تین سالوں میں ایوان نے اتحاد ،وزن اور عوامی خدمت کے جذبے کا مظاہرہ کیا ہے،یہ چوتھا بجٹ اسی عوامی خدمت کے جذبے کے ترقی کے سفر کا تسلسل اور سنگ میل ہے، ہم نے ہمیشہ سیاست سے بالاتر ہوکر سکھر کے دور دراز دیہاتوں میں بنیادی سہولیات پہنچانے کو ترجیح دی ہے ، ہماری کارکردگی عوام کے سامنے ہے بجٹ اعدادو شمار کا گورکھ دھندہ یا روایتی جمع تفریق نہیں ہے ،یہ بجٹ سکھر کے ہر غریب ،محنت کش ،کسان ،طالبعلم اور معذور افراد کی خوشحالی کا جامع روڈ میپ ہے ،ہم نے مالیاتی پالیسی کو سخت کرتے ہوئے غیر ترقیاتی اخراجات کو کم کیا ہے ،ملازمین کی پنشن ،لیوانکیشمنٹ اور ریٹائرمنٹ کے دیرینہ بقایاجات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کی ہے،بجٹ میں صحت،تعلیم اور انفراسٹرکچر کے لیے گراں قدر فنڈز رکھے گئے ہیں ،سکھر کے نوجوانوں کے لیے انقلابی روزگار اسکیمیں شروع کی گئی ہیں،خواتین کی خود مختاری کے لیے اسکوٹی پروگرام، ای وی بسیں شروع کی گئی ہیں،سکھراور روہڑی کے جڑواں شہروں کے لیے جمالو ٹرین سروس جیسے منصوبے شروع کر رکھے ہیں ،وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کا بھی ضلع کی ترقی کے لیے بھرپور تعاون کیا ہے ڈسٹرکٹ کونسل سندھ کی واحد کونسل ہے جس نے ضلعکے دیگر شہروں میں کونسل کی نمائندگی بحال کی ہے ، سکھر ضلع میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے حکومت سندھ سے خصوصی فنڈز لیے ہیں ،مجھے ضلع کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی سید خورشید شاہ، سید ناصر حسین شاہ، نعمان اسلام شیخ، اویس قادر شاہ ، جام اکرام اور فرخ شاہ کی بھی بھرپور معاونت حاصل ہے ، ضلع بھر میں اس وقت 20 ارب روپے سے زائد کی اسکیمیں چل رہی ہیں ۔ڈسٹرکٹ کاو¿نسل کے پانچ اراکین کے نام عمرے کیلئے قرعہ اندازی کے تحت نکلے انہیں مبارکباد پیش کرتا ہوں وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر ٹوئرزم کیلئے ایک ارب روپے کا بجٹ ملا ہے، دریائے سندھ کی بہترین لوکیشن پر ریسورٹ بنائے جائیں گے، دیگر اجلاس ہوں گے، لیکن بجٹ کا یہ آخری اجلاس ہوگا،تمام ممبران کی سپورٹ سے ہم نے ایئرایمبولینس، فیری سروس اور تعلیم میں بہترین سہولیات فراہم کیں کوشش کی کوئی بھی ڈپارٹمنٹ نہ رہے ،جو انسانی فلاح کیلئے کام کر رہا ہو، چلڈرن ہاسپٹل ، این آئی سی وی ڈی، سول اسپتال کی مالی مدد کی، ہو جمالو کو کامیاب بنانے میں تمام ممبران کا پڑا کردار ہے، شہید جان محمد مہر شدید زخمی تھے، ایئر ایمبولینس نہیں تھی اب سکھر میں یہ سہولت ہے ،کوئی غریب نوجوان سی ایس ایس کرنا چاہتا ہے اسے مکمل سہولت دی جا رہی ہے، ہمارے پروگرام سے پانچ نوجوان سی ایس ایس پاس کرکے مختلف ڈپارٹمنٹ میں افسران بن چکے ہیں، سکھر میں بڑی آبادی ہے، اس سے پہلے روہڑی میں صاف پانی کی اسکیم مکمل ہوچکی ہے سکھر کے تمام منتخب نمائندوں کی بدولت ہمیں ڈھائی ارب روپے کی اسکیمیں دی گئیں سکھر کے ٹاو¿ن کمیٹی کو بھی ہم نے فنڈز دیئے، بیوٹیفیکیشن، ڈجیٹل گیٹ،فری وائی فائی کی اسکیمیں مکمل کیںانشاءاللہ بہت جلد پہیا سروس بھی شروع کر رہے ہیں جو ہوجمالو ٹرین میں سفر کرے گا، اسے پک اینڈ ڈراپ سروس مفت ملے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں