سکھر(بیورورپورٹ۔ سید نصیر حسین زیدی)پاکستان ریلوئے ڈرائیورز ایسوسی ایشن لاہور کے زیر اہتمام پاکستان ریلوے پریم یونین کے عہدے داروں جے اعزاز میں شاندار استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب میں ملک بھر سے سینکڑوں ڈرائیورز اور ملازمین نے پریم یونین میں شمولیت کا اعلان کیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پریم یونین کے مرکزی سیکرٹری جنرل خیر محمد تونیو و دیگر نے ڈرائیوار حضرات کو پریم یونین میں شمولیت کرنے پر خوش آمدید کرتے ہوئے کہا کہ پریم یونین ہر فورم اور ہر سطح پر ریلوے ملازمین اور مذدور بہائیوں کی آواز کو موثر انداز میں بلند کرے گی اپ گریڈیشن کے لیے بھی بھرپور جدوجھد جاری رکھی جائے گی اور عدالت عالیہ کے فیصلوں پر مکمل عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا ٹرینوں کو آؤٹ سورس کرنا ریلوے میں بھرتیا کنٹریکٹ کے بنیاد پر کر نا اسکولوں اور ہسپتالوں کو آؤٹ سورس کرنا یہ نجکاری نہیں تو اور کیا ہے ریلوے میں کنٹریکٹ پر کام کرنے والے ملازمین کو کنفرم کیا جائے اور کنٹریکٹ کے بنیاد پر ریلو میں بھرتیا ختم کئے جائے اس متعلقہ معاملات کو بھی متعلقہ حکام کے سامنے بھرپور انداز میں اٹھایا جائے گا تاک ریلوے ملازمین کو ان کے جائز حقوق مل سکیں انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنے ادارے، اپنے حقوق اور اپنے روزگار کے تحفظ کے لیے ہر قانونی، آئینی اور جمہوری جدوجہد جاری رکھیں گے۔خیر محمد تونیو نے حکومتِ وقت سے مطالبہ کیا کہ تمام TLA ملازمین کو فوری طور پر کنفرم کیا جائے،مقامی لوگوں کو روزگار میں ترجیح دی جائےریلوے ملازمین کے حقوق کا مکمل تحفظ یقینی بنایا جائے،ریلوے کو جدید سہولیات اور وسائل فراہم کیے جائیں خالی آسامیوں پر فوری اور شفاف بھرتیاں کی جائیں ،پنشنرز اور ملازمین کے تمام واجبات فوری ادا کیے جائیں،ادارے کو مضبوط اور فعال بنانے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیںانہوں نے مزید کہا کہ پریم یونین ہمیشہ مزدوروں کی توانا آواز رہی ہے اور ریلوے کی نجکاری کے ہر فیصلے کے خلاف بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]