سکھر(بیورورپورٹ۔ سید نصیر حسین زیدی)انجمن تاجران بندر روڈ کے صدر ناظم الدین شیخ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ھے کہ کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں یونیورسٹی روڈ پر واقع پاکستان رینجرز کی تنصیبات پر ھونے والے کار بم حملے کی ناکام کوشش کی شدید الفاظ میں سخت مزمت کرتے ھیں۔اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ بزدلانہ کارروائی پاک فوج اور رینجرز کے عزم کو کبھی کم نہیں کر سکتی۔ان رہنماؤں نے مزید کہا کہ ھم پاک فوج اور رینجرز کی بروقت کارروائی کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں ۔انھوں نے کہا کہ ھم ان شہیدوں کو بھی شاندار انداز میں خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے وطن کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرکے وطن سے محبت کی مثال قائم کی۔ ناظم الدین شیخ اور دیگر نے کہا کہ یہ بزدلانہ کارروائی ملک کے امن واستحکام اور ترقی کو نقصان پہنچانے کی مذموم کوشش تھی جسے پوری قوم نے یکسر مسترد کردیا ۔ناظم الدین شیخ نے مزید کہا کہ رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جرات اور پیشہ ورانہ کارروائی جس کے نتیجے میں پانچ حملہ آوروں کی ہلاکتوں کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ھیں اجلاس میں شریک،جنرل سیکرٹری شکیل احمد کلوڑ،نائب صدر عثمان دانش، جوائنٹ سیکریٹری حسن خان ، جوائنٹ سیکریٹری دوئم طارق خان ،خازن زوالفقار علی کلوڑ اور پریس سیکرٹری وقار شیخ بی موجود تھے
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]