9

عمرکوٹ: قومی امن کونسل و ہیومن رائٹس کمیشن کا منشیات کے خلاف پولیس کارروائیوں پر خراجِ تحسین

عمرکوٹ: قومی امن کونسل و ہیومن رائٹس کمیشن کا منشیات کے خلاف پولیس کارروائیوں پر خراجِ تحسین

تفصیلات کے مطابق عمرکوٹ قومی امن کونسل و ہیومن رائٹس کمیشن برائے بین المذاہب ہم آہنگی پاکستان (NPCIHR) نے ضلع عمرکوٹ میں منشیات کے خلاف جاری بھرپور کارروائیوں پر ایس ایس پی عمرکوٹ سُہائی عزیز ٹالپر، ڈی آئی جی میرپورخاص اور سندھ پولیس کی پوری ٹیم کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
مرکزی چیئرمین راشد علی بلیڈی، صوبائی چیئرمین غلام رحیم جونیجو، ڈویژنل صدر علی حسن سولنگی، ضلعی صدر علی محمد شیدی، ضلعی چیئرمین ڈاکٹر ایم لال واگھانی اور ضلعی نائب صدر ہریش مالی نے مشترکہ بیان میں کہا کہ ان کی تنظیم ریاستی اداروں، امن و امان کے محافظوں اور خصوصاً سندھ پولیس کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
رہنماؤں نے کہا کہ ایس ایس پی عمرکوٹ کی قیادت میں منشیات فروشوں کے خلاف جاری کارروائیاں قابلِ ستائش ہیں، جن سے معاشرے کو منشیات جیسے ناسور سے پاک کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضرورت پڑنے پر ان کی تنظیم احتجاج، ریلیوں اور سوشل میڈیا کے ذریعے بھی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مکمل حمایت کرے گی۔
بیان میں کہا گیا کہ پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے دن رات اپنی ذمہ داریاں ادا کر رہی ہے، اس لیے معاشرے کے ہر فرد کو چاہیے کہ وہ منشیات کے خاتمے کی اس مہم میں پولیس اور دیگر ریاستی اداروں کا بھرپور ساتھ دے۔
رہنماؤں نے امید ظاہر کی کہ موجودہ اقدامات سے ضلع عمرکوٹ سمیت سندھ اور ملک بھر میں منشیات کے خاتمے میں نمایاں کامیابی حاصل ہوگی۔
رپورٹ کمیرہ مین ٹیم کے ساتھ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف عمرکوٹ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں