🛑 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑
*🛑 30 جون 2026 | بروز منگل | اہم خبروں کی جھلکیاں |*
🚨 (1) لاہور میں ٹیوشن سینٹر کی چھت گرنے سے 14 بچے جاں بحق، 6 زخمی، ریسکیو آپریشن مکمل
🚨 (2) 22 بچوں کو نکالا گیا 14 جانبر نہ ہوسکے، 8 بچے اور ایک ٹیچر زخمی، پانچ افراد زیر حراست
🚨 (3) سندھ طاس معاہدے پر 24 کروڑ زندگیوں کا انحصار، پانی کا ہر صورت تحفظ کیا جائے گا: پاکستان
🚨 (4) پانی کا بہاؤ روکنا جنگی جرم، بھارت سندھ طاس نظام پر ناانصافی کر رہا ہے: ڈاکٹر وکٹر گاؤ
🚨 (5) دوحہ میں امریکی نمائندوں سے ملاقات کا کوئی منصوبہ نہیں: اسماعیل بقائی
🚨 (6) عالمی دریائی معاہدوں کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بہت بھاری ہو سکتی ہے: اسحاق ڈار کا بھارت کو انتباہ
🚨 (7) بڑھتی آبادی ترقی کیلئے چیلنج، وزیراعظم کی نیشنل پاپولیشن کونسل جلد فعال کرنے کی ہدایت
🚨 (8) پاکستان اپنے حصے کے پانی کو موڑنے کی اجازت نہیں دے سکتا: کمشنر سندھ طاس معاہدہ
🚨 (9) سندھ طاس معاہدے کے بغیر پاکستان اور بھارت میں پائیدار امن ممکن نہیں: بلاول بھٹو
🚨 (10) سندھ طاس معاہدہ معطل کر کے عالمی ذمہ داریوں سے فرار ممکن نہیں: لوری اے واٹکنز
🚨 (11) انڈین ہیکرز نے سماء نیوز کی ویب سائٹ ہیک کرلی
🚨 (12) بلاول بھٹو زرداری کی جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ آمد
🚨 (13) ایکشن کمیٹی نے ثالثی کی پیشکش کی، امید ہے وزیر اعظم مثبت قدم اٹھائیں گے: مولانا فضل الرحمان
🚨 (14) کشمیر کی مہاجرین کی 12 نشستیں ختم کرنے کے معاملے پر ایکشن کمیٹی دلیل سے بات کرے، مولانا فضل الرحمان کی بلاول کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو
🚨 (15) عالمی تیل کی قیمتوں میں مزید کمی کا اثر ملک کی تیل کی قیمتوں پر پڑنےکی توقع ہے: وزارت خزانہ
🚨 (16) معرکہ حق میں پاکستان کو واضح عسکری اور سفارتی برتری حاصل ہوئی: برطانوی ریسرچ فرم
🚨 (17) وسائل اور آبادی میں توازن ہی پائیدار ترقی کی ضمانت ہے، وزیراعظم نے تیزی سےبڑھتی آبادی کو ترقی کیلئے بڑا چیلنج قرار دیدیا
🚨 (18) ہماری انگلی ٹریگر پر ہے، جنگ بندی کی خلاف ورزی ہوئی توضروری کارروائی کریں گے: ایر_انی وزیر دفاع
🚨 (19) قطر نے ایر_ان کے 6 ارب ڈالر تہران منتقل ہونےکی خبروں کی تردید کردی
🚨 (20) کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے مرکزی رہنما شوکت نواز میر ساتھی سمیت گرفتار
🚨 (21) حکومت نے نئے مالی سال کے آغاز پر ایل پی جی کی قیمت میں 67 روپےکی بڑی کمی کردی
🚨 (22) وزیراعلیٰ پنجاب نےکنٹرول آف ہیبچوئل افینڈرز بل روک دیا، بل پر ازسرنو غور کی یقین دہانی
🚨 (23) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ سے نمٹنےکیلئے نیا فنڈ قائم کردیا
🚨 (24) حساس ڈاکیومینٹری بنانے اور اس کو پری ویو کرنیوالے افراد کو نوکری سے برطرف کردیا، جیو نیوز نے پیمرا کو آگاہ کردیا
🚨 (25) فیفا ورلڈکپ: جرمنی کیخلاف تاریخی کامیابی پر پیراگوئے میں جشن، حکومت کا عام تعطیل کا اعلان
🚨 (26) بھارتی آبی جارحیت کی وجہ سے ہمارے 6 ہزار لوگ جاں بحق ہوچکے، اتنے لوگ جنگوں میں بھی نہیں مرتے: مصدق ملک
🚨 (27) آئی ایم ایف شرائط، ایف بی آر کا افسران کے اثاثوں تک بینکوں کی رسائی کے اعداد و شمار جاری کرنے کا فیصلہ
🚨 (28) مریم نواز کا پنجاب میں 5000 الیکٹرک بسیں چلانے اور طلبا کو ای بائیکس دینے کا اعلان
🚨 (29) آن لائن حج پورٹل نے ڈیڑھ لاکھ رجسٹریشن کا سنگ میل عبور کرلیا
🚨 (30) اڈیالہ جیل کے قیدیوں کے فرار کا معاملہ: ڈی ایس پی معطل، جیل گارڈ انچارج سمیت 5 اہلکار گرفتار
🚨 (31) مسجدالحرام میں آب زمزم اور عرق گلاب سے غسل کعبہ کی روح پرور تقریب
🚨 (32) بنوں: رکن کے پی اسمبلی کا 132 کے وی کے گرڈ اسٹیشن پر دھاوا، زبردستی تمام فیڈرز آن کرا دیے
🚨 (33) ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 4 ہزار 100 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 24 ہزار 836 روپے ہو گیا
🚨 (34) اڈیالہ جیل کے باہر چھوٹے بچے قیدی نمبر 804 کی وردی پہن کر پہنچ گئے
🚨 (35) دوحہ میں امریکی سفارتی سرگرمیاں تیز، وٹکوف اور کشنر کی قطری ثالثوں سے اہم ملاقاتیں
🚨 (36) دوحہ مذاکرات پر غیر یقینی، سعودی، دبئی اور ابوظہبی اسٹاک مارکیٹوں میں مندی کا رجحان
🚨 (37) آبنائے ہرمز ایر_ان کی قومی خودمختاری کا لازمی حصہ ہے، ایر_انی رکن پارلیمنٹ
🚨 (38) قومی مفادات پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، ایر_انی صدر پزشکیان کا دوٹوک اعلان
🚨 (39) عمان نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں پر ٹرانزٹ فیس کی مخالفت کردی
🚨 (40) ایر_ان کا مفاہمتی معاہدے پر عمل درآمد کے لیے ماہرین کی ٹیم قطر بھیجنے کا فیصلہ
🚨 (41) آبنائے ہرمز کی کشیدگی کے باوجود خام تیل کی قیمتوں میں کمی، دوحہ مذاکرات سے امیدیں وابستہ
🚨 (42) امریکا کے ساتھ کسی بھی جامع معاہدے پر باضابطہ مذاکرات کا آغاز ابھی نہیں ہوا، ایر_ان
🚨 (43) امریکی کانگریس میں اس را_ئیل مخالف بڑا قدم، اربوں ڈالر کی فوجی امداد روکنے کی تجویز پیش
🚨 (44) مودی کی سفارتکاری ناکام؛ متحدہ عرب امارات میں بھارتی پاسپورٹس کی فیسوں میں بڑا اضافہ
🚨 (45) ایر_ان سے درآمد کی اجازت ملنے پر ایل پی جی کی قیمت میں مزید بڑی کمی کا امکان
🚨 (46) امریکی صدر نے حکومت کے ساتھ 10 ارب ڈالر کے مقدمے میں تصفیہ کرلیا
🚨 (47) تارکین وطن کیلئے بڑی خوشخبری؛ امریکی عدالت نے ٹرمپ کے حکم نامے کو ہوا میں اڑا دیا
🚨 (48) سـپریم لـیڈر علی خامنہ ای کی تدفین: وزیراعظم شہباز شریف 3 جولائی کو ایر_ان روانہ ہوں گے
🚨 (49) ملک میں مون سون بارشیں شروع ہونے کی پیشگوئی، سیلابی صورتحال کا خدشہ
🚨 (50) سلمان اکرم راجا کا پی ٹی آئی میں اختلافات و انتشار کا اعتراف
🚨 (51) مریم نواز سے اسپیکر ملک احمد خان کی ملاقات، تمام تحفظات دور
🚨 (52) اسلامی نظریاتی کونسل کا 246 واں اجلاس، اسلام آبائی کورٹ کا ازدواجی اثاثوں سے متعلق فیصلہ اسلامی احکامات سے متصادم قرار
🚨 (53) محکمہ اوقاف پنجاب میں عرس حضرت داتا گنج بخشؒ کے فنڈز میں کرپشن، افسران کے خلاف کارروائی کا حکم
🚨 (54) وفاقی آئینی عدالت نے سندھ پبلک سروس کمیشن کی جانب سے بھرتیوں سے متعلق درخواست نمٹا دی
🚨 (55) اسٹیٹ بینک نے قانونی اجازت کے بغیر بینک اکاؤنٹس بلاک کرنے سے روک دیا
🚨 (56) حکومت مذاکرات کی دعوت دے رہی ہے تو اس کیلئے ماحول بھی بنائے، بیرسٹر گوہر
🚨 (57) داسو ہائیڈرو پاور پروجیکٹ نے ایک اور اہم تعمیراتی ہدف حاصل کر لیا
🚨 (58) ملتان: غربت سے تنگ باپ جوان بیٹے کی لاش بغیر کفن تدفین کیلئے قبرستان پہنچ گیا
🚨 (59) کراچی؛ اپنی منگنی سے ناخوش 15 سالہ لڑکی پراسرار طور پر جاں بحق
🚨 (60) کراچی؛ راہگیر خاتون سے نازیبا حرکات کرنے والا ملزم گرفتار، ویڈیو بھی سامنے آگئی
🚨 (61) فیفا ورلڈکپ: ایر_ان باہر ہوا یا کیا گیا؟ الجیرین کپتان کے انکشاف نے ہلچل مچادی
🚨 (62) زمبابوے نے بنگلادیش کو اننگز اور 85 رنز سے شکست دے کر تاریخ رقم کردی
🚨 (63) فیفا ورلڈکپ: نیدرلینڈز کو شکست دینے کے بعد مراکشی کھلاڑی کا ایمان افروز بیان وائرل
🚨 (64) فیفا ورلڈکپ: میکسیکن شائقین نے ایکواڈور ٹیم کی نیندیں اڑا دیں، ہوٹل کے باہر رات بھر شور شرابا
🚨 (65) فیفا ورلڈکپ: مراکش سے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں نیدرلینڈز کو شکست
🚨 (66) وفاقی حکومت نے فنانس ایکٹ 2026-27 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا
🚨 (67) نرخ منجمد رکھنے سے سرکاری گیس کمپنی پر 819 ارب کا بوجھ
🚨 (68) واٹس ایپ کے یوزرنیم فیچر میں اہم پیشرفت، منفرد نام کے ذریعے لوگوں سے رابطہ کرسکیں گے، موبائل فون نمبر شیئر کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی
🚨 (69) اردو یونیورسٹی؛ پیچیدہ انتظامی و مالی صورتحال پر ایچ ای سی نے کمیٹی بنادی
🚨 (70) کراچی میں تیز رفتار واٹر ٹینکر نے موٹر سائیکل سوار کو روند دیا، ایک جاں بحق
🚨 (71) ملک بھر میں جولائی کے پہلے ہفتے میں مون سون بارشیں شروع ہونے کی پیشگوئی
🚨 (72) جنوبی لبنان میں بفر زون کا قیام اس را_ئیل کی اہم کامیابی ہے: نیتن یاہو
🚨 (73) پاکستان نے پہلی بار بین الاقوامی زیتون کونسل میں مستقل رکن کی حیثیت سے نشست سنبھال لی
🚨 (74) چشتیاں: کنویں میں زہریلی گیس سے دم گھٹنے کے باعث تین افراد جاں بحق
🚨 (75) اس را_ئیلی حملے شام کی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی ہیں: شامی صدر احمد الشرع
🚨 (76) ترسیلاتِ زر میں نمایاں اضافہ، کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس برقرار، معاشی رپورٹ جاری
🚨 (77) پنجاب اسمبلی: ضمنی بجٹ منظور، عادی مجرم بل اگست تک موخر
🚨 (78) سینیٹ کمیٹی قواعد و ضوابط کی I-10 جائیداد کیس حل کرنے کی ہدایت
🚨 (79) جعلی ادویات سے لوگ مر رہے، زندگیوں سے کھیلنے کا لائسنس نہیں دیا جاسکتا: جسٹس ملک شہزاد احمد
🚨 (80) کراچی: کورنگی میں خاتون پر تیزاب گردی، وزیراعلیٰ کا نوٹس
🚨 (81) حیدر آباد: مہران ورکرز کا فراہمی و نکاسی آب نظام جام کرنے کا انتباہ
🚨 (82) اسلام آباد: 350 ایکڑ پر جدید وائلڈ لائف سفاری پارک قائم کرنے کا فیصلہ، ڈیزائن تیار