ہارون آباد:/(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)خدمت انسانیت عبادت کا درجہ رکھتی ہے فلاحی کاموں اور دکھی انسانیت کی خدمت سے دنیا و اخرت سنور جاتی ہے ان خیالات کا اظہار وائٹل گروپ کے سربراہ حاجی سعید احمد نے الفکر واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کرتے ہوئے کیا،
تفصیلات کے مطابق
وائٹل گروپ کے سربراہ حاجی سعید احمد جب “الفکر انسٹیٹیوٹ”
پہنچے توادارہ ہذا کے اساتذہ کرام اور طالبہ علموں نے ان کا پرتباک استقبال کیا،پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔
انسٹیٹیوٹ کے بانی ڈاکٹر مفتی عابد الرحمن نے مہمان گرامی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ
الفکر اسلامک ریسرچ انسٹیٹیوٹ ایک جدید، اسلامی، دینی تعلیمی ادارہ ہے، جہاں طلبہ کو حفظِ قرآنِ کریم کے ساتھ معیاری انگلش میڈیم اسکولنگ بھی فراہم کی جاتی ہے۔ یہی جامع نظامِ تعلیم اسے دیگر دینی اداروں سے منفرد اور ممتاز بناتا ہے۔
ادارے میں طلبہ کی دینی، اخلاقی، تعلیمی اور شخصی تربیت پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔ جدید طرز کے کلاس رومز، صاف ستھرا اور پُرسکون تعلیمی ماحول، جسمانی سزا سے پاک مثبت تدریسی نظام، ہم نصابی سرگرمیوں کا اہتمام، اساتذہ اور طلبہ کے باہمی خوشگوار تعلقات، اور والدین کے ساتھ مؤثر رابطہ اس ادارے کی نمایاں خصوصیات ہیں۔
الفکر اسلامک ریسرچ انسٹیٹیوٹ صرف ایک تعلیمی ادارہ نہیں بلکہ معاشرے کی فلاح و بہبود کے لیے بھی عملی کردار ادا کر رہا ہے۔ اسی جذبۂ خدمت کے تحت الفکر کے گردونواح میں پینے کے صاف پانی کی ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے، اہلِ خیر اور معاونین کے تعاون سے الفکر واٹر فلٹریشن پلانٹ قائم کیا گیا۔
اس موقع پر ملک محمد ریاض خلجی سابق وائس چیئرمین بلدیہ ، معزز علماء کرام، معززینِ شہر اور دیگر مہمانانِ گرامی بھی شریک ہوئے۔
ا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر مفتی عابد الرحمٰن، ڈائریکٹر و پرنسپل الفکر اسلامک ریسرچ انسٹیٹیوٹ، نے مہمانانِ گرامی اور تمام معاونین کا دلی شکریہ ادا کیا ۔ تقریب کا اختتام اجتماعی دعا پر ہوا، جس میں ادارے کی ترقی، معاونین کی خیر و برکت اور وطنِ عزیز کی سلامتی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
فرض شناسی کا روشن استعارہ — حافظ عصمت اللہ کی خدمات، ریسکیو 1122 کا قابلِ فخر سرمایہ
سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی کی زیرصدارت ریٹینشن
اساتذہ کرام کی پیشہ ورانہ استعداد میں اضافہ: معیاری تعلیم کی جانب ایک مؤثر قدم
پولیس ہیڈکوارٹرز دیر بالا میں تقریب انعامات کے حوالے سے تقریب منعقد ہوئی۔
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی سینٹرل ڈپازٹری کمپنی کی عشائیہ تقریب میں شرکت۔