November 19, 2026

چشتیاں۔ پولیس کی غفلت: بیوہ خواتین پر تشدد کے باوجود کارروائی نہ ہونے پر عوامی حلقوں میں شدید تشویش

IMG-20260701-WA0244

چشتیاں۔ پولیس کی غفلت: بیوہ خواتین پر تشدد کے باوجود کارروائی نہ ہونے پر عوامی حلقوں میں شدید تشویش
ایس ایچ او صدر چشتیاں کو تحریری درخواست کے باوجود پولیس با اثر ملزمان کے خلاف کارروائی سے گریزاں؛ متاثرہ خاندان انصاف کے لیے در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور
تھانہ صدر چشتیاں کی حدود میں پولیس کی روایتی مبینہ غفلت اور لاپرواہی کا ایک اور افسوسناک واقعہ سامنے اگیا جہاں ایک بیوہ خاتون ظہوراں بی بی اور ان کے اہلخانہ پر بیہمانہ تشدد کے باوجود پولیس مظلوم کی داد رسی کرنے میں ناکام
تفصیلات کے مطابق مسمات ظہوراں بی بی بیوہ محمد صدیق سکنہ بستی احمد پور جنڈاں والا کھوہ نے ایس ایچ او تھانہ صدر چشتیاں کو ایک تحریری درخواست دی ہے جس میں بااثر ملزمان کی طرف سے کئے جانے والے تشدد سے آگاہ کیا
درخواست کے مطابق سائلہ کا نامزد ملزمان محمد منظور، عبد الغفور، محمد ارشاد پسران احمد بخش اور محمد عباس ولد محمد منظور کے ساتھ سول کورٹ چشتیاں میں زمین کا تنازع زیر سماعت ہے۔ ملزمان سائلہ کو عدالت سے کیس واپس لینے اور دستبردار ہونے کے لیے مسلسل دباؤ ڈال رہے تھے۔ عدالت میں مقدمے کی تاریخ 26ـ06ـ24 کے دن ہی بااثر ملزمان نے مبینہ طور پر قانون کو ہاتھ میں لیتے ہوئے صبح تقریباً 7:00 بجے سائلہ کے گھر پر دھاوا بول دیا۔
ملزمان نے ڈنڈوں اور سوٹوں کے ساتھ گھر میں موجود نہتی خواتین پر وحشیانہ تشدد کیا اس دوران درخواست گزار ظہوراں بی بی، ان کی معمر والدہ نور سین کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا، ان کے کپڑے پھاڑے گئے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں۔
متاثرہ خاندان کا کہنا ہے کہ گھر میں گھس کر خواتین کی چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرنے اور بیہمانہ تشدد کی واضح درخواست دینے کے باوجود چشتیاں پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے یا ایف آئی آر (FIR) درج کرنے سے صاف انکاری ہے۔
مظلوم خاندان اور مقامی سماجی حلقوں نے پولیس کی اس خاموشی اور مبینہ جانبداری کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے اور اعلیٰ حکام (آئی جی پنجاب اور آر پی او) سے فوری نوٹس لینے، مقدمہ درج کرنے اور غفلت برتنے والے پولیس ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔