November 19, 2026

بہاولنگر: پنجاب سٹی پریس کلب میں فاروق کے اہل خانہ کی پریس کانفرنس، سب انسپکٹر پر رقم وصولی اور دھمکیوں کے الزامات، اعلیٰ حکام سے انصاف کا مطالبہ

Screenshot_2026-06-30_141830.757

بہاولنگر: پنجاب سٹی پریس کلب میں فاروق کے اہل خانہ کی پریس کانفرنس، سب انسپکٹر پر رقم وصولی اور دھمکیوں کے الزامات، اعلیٰ حکام سے انصاف کا مطالبہ
بہاولنگر پنجاب سٹی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاروق کے اہل خانہ نے سب انسپکٹر شاہد اقبال پر سنگین الزامات عائد کیے۔ اہل خانہ کا دعویٰ تھا کہ شاہد اقبال نے ابتدا میں دو لاکھ روپے سود پر دیے تھے، تاہم اب تک مبینہ طور پر دس لاکھ روپے وصول کر چکے ہیں جبکہ ان کے مطابق تقریباً 30 گرام سونا بھی ان کے پاس موجود ہے۔
پریس کانفرنس کے دوران فاروق کی بہن نے کہا کہ اگر ان کے بھائی کے ساتھ کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ پیش آیا تو اس کی ذمہ داری سب انسپکٹر شاہد اقبال پر ہوگی۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ شاہد اقبال مبینہ طور پر سی سی ڈی کے نام پر دھمکیاں دیتے رہے اور کہتے تھے کہ اگر مزید رقم نہ دی گئی تو مختلف مقدمات میں ملوث کروا کر “فل فرائی، ہاف فرائی” کروا دوں گا اہل خانہ کے مطابق اب بھی ان سے مزید پانچ لاکھ روپے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دو لاکھ روپے کے عوض اب تک دس لاکھ روپے وصول کیے جا چکے ہیں، اس کے باوجود مزید رقم مانگی جا رہی ہے دوسری جانب جب سب انسپکٹر شاہد اقبال سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا گیا تو انہوں نے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے فاروق سے زیور بنوایا تھا، جو بعد ازاں واپس کر دیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے کسی سے سود پر رقم نہیں دی، نہ ہی کسی قسم کی غیر قانونی رقم کا مطالبہ کیا اور نہ ہی سی سی ڈی یا کسی مقدمے میں پھنسانے کی دھمکیاں دیں۔ ان کے مطابق ان پر لگائے گئے تمام الزامات بے بنیاد اور حقائق کے منافی ہیں تاہم فاروق کے اہل خانہ نے شاہد اقبال کے مؤقف کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اگر معاملہ صرف زیور کا تھا تو پھر 15 لاکھ روپے کا مطالبہ کیوں کیا جا رہا تھا۔ ان کے مطابق زیور کی بات درست نہیں بلکہ اصل معاملہ سود پر دی گئی رقم کا ہے پریس کانفرنس کے اختتام پر فاروق کے اہل خانہ نے ڈی پی او بہاولنگر، آر پی او بہاولپور، آئی جی پنجاب اور وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا کہ معاملے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کروا کر حقائق سامنے لائے جائیں اور انہیں انصاف فراہم کیا جائے۔