6

ہارون آباد (زاہد حسین انجم) تحصیل انتظامیہ کی خصوصی ہدایت پر ہاررون آباد ایمرجنسی ریسکیو

ہارون آباد (زاہد حسین انجم) تحصیل انتظامیہ کی خصوصی ہدایت پر ہاررون آباد ایمرجنسی ریسکیو سروس (ریسکیو 1122) کی جانب سے محرم الحرام کے دوران عزاداروں کو گرمی کی شدت سے محفوظ رکھنے اور بروقت طبی امداد کی فراہمی کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے۔ اس سلسلے میں امام بارگاہ، ماتمی جلوسوں اور حساس مقامات پر ایمبولینسیں، میڈیکل ٹیمیں اور فرسٹ ایڈ کیمپ قائم کیے گئے، جہاں عزاداروں کو فوری طبی امداد اور دیگر ضروری سہولیات فراہم کی گئیں۔ریسکیو انچارج فاروق احمد۔فوکل پرسن لیاقت سکھیرا کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق محرم الحرام کے دوران مختلف امام بار گاہوں اور ماتمی جلوسوں کے روٹس پر میڈیکل کیمپس قائم کیے گئے جہاں پر ریسکیو ٹیموں نے بڑی تعداد میں عزاداروں کو فرسٹ ایڈ اور ہنگامی طبی امداد فراہم کی گئی۔ گرمی سے متاثرہ افراد کو موقع پر طبی امداد، ٹھنڈا پانی اور ضروری طبی سہولیات مہیا کی گئیں، جبکہ زخمی اور مزید علاج کے ضرورت مند افراد کو ایمبولینس سروس کے ذریعے قریبی سرکاری اسپتال میں منتقل کیا گیا۔ریسکیو انچارج کے مطابق محرم الحرام کے دوران ایمرجنسی رسپانس ٹیمیں چوبیس گھنٹے الرٹ رہیں اور ضلعی و تحصیل انتظامیہ، محکمہ صحت، پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ مکمل رابطے میں رہتے ہوئے عزاداروں کو بروقت طبی سہولیات فراہم کرتی رہیں،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں